جی این این سوشل

پاکستان

نواز شریف سے مسجد نبوی شریف کے امام محترم ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی ملاقات

ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر  نے پرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نواز شریف سے مسجد نبوی شریف کے امام محترم ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف سے مسجد نبوی شریف کے امام محترم ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے ملاقات،  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے امام مسجد نبوی شریف محترم ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر  کی آمد پر پر تپاک استقبال کیا اور انکی پاکستان تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر  نے پرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

مسجد نبوی کے امام  نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن سکون کی دعائیں بھی کیں۔ نوازشریف نے کہا کہ مسجد نبوی شریف کے امام محترم  ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی آمد ہمارا اعزاز ہے۔

اس موقع پر سعودی سفیر محترم نواف بن سعید المالکی، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، مجتبیٰ شجاع الرحمان، فیصل کھوکھر، میاں ناصر جنجوعہ، مولانا نعیم بٹ اور راشد نصراللہ بھی موجود تھے۔

دنیا

صیہوبی فورسز کی حماس کے ساتھ جھڑپ، خاتون فوجی سمیت 4 اہلکار جاں بحق

23 سالہ ڈپٹی کمانڈر ڈینیئل میمون ٹواف، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ اگم نعیم، 21 سالہ امیت بکری اور 21 سالہ دوتن شمعون ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں، ترجمان اسرائیلی فوج

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صیہوبی فورسز کی حماس کے ساتھ جھڑپ، خاتون فوجی  سمیت 4 اہلکار جاں بحق

صیہوبی فورسز کی حماس ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں خاتون فوجی سمیت 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجی کے ترجمان نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 23 سالہ ڈپٹی کمانڈر ڈینیئل میمون ٹواف، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ اگم نعیم، 21 سالہ امیت بکری اور 21 سالہ دوتن شمعون ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں ایک افسر اور 4 سپاہی شدید زخمی ہوگئے جن میں سے افسر اور دو سپاہیوں کی حالت نازک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بیان کے مطابق حماس نے ایسا ظاہر کیا کہ وہ بھاری اسلحے کے ساتھ ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم جیسے ہی عمارت میں داخل ہوئی، حماس نے عمارت کو دھماکے سے اُڑا دیا۔

ممکنہ طور پر اسرائیل نے اس عمارت میں بارودی مواد چھپایا ہوا تھا اور جیسے ہی اسرائیلی فوجی اندر داخل ہوئے۔ حماس نے دھماکا کردیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون فوجی بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل میں گھس کر حملہ کیا تھا جس میں 1500 اسرائیلی ہلاک اور 250 کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔جس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔

غزہ میں داخل ہونے کے بعد سے اسرائیل کی برّی فوج اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان دوبدو جنگ جاری ہے جن میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 348 ہوگئی۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل نے غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 92 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امید ہے آئندہ سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے، چیئرمین تحریک انصاف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امید ہے آئندہ سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر

یئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔

اسلام آباد میں انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارا پارٹی کا سٹرکچر موجود ہے، امید ہے 2 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، ہمیں امید ہے الیکشن کمیشن ہماری راہ میں مزید رکاوٹیں نہیں ڈالے گا، لاہور کا جلسہ اپنے وقت پر ہو گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بھی اب چیزیں واضح کر چکی ہے، الیکشن کمیشن کے لئے یہ مناسب نہیں وہ ایک پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر بات کرے اور باقیوں کو چھوڑ دے۔ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، ہم نے جو دستاویزات جمع کروائی تھیں وہ ابھی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے پاس ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ ہم نے درخواست کی تھی کہ ایف آئی اے سے تمام دستاویزات طلب کی جائیں، پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اقوام متحدہ کے ای گورننس انڈیکس میں پاکستان پہلی بار اعلیٰ کیٹیگری میں شامل

پاکستان 14 درجہ بہتری کے ساتھ ای گورننس میں 136 نمبرپر آگیا۔ دو سال قبل 2022 میں پاکستان کا ای گورننس انڈیکس 150 تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ کے ای گورننس انڈیکس میں پاکستان پہلی بار اعلیٰ کیٹیگری میں شامل

اقوام متحدہ ای گورنمنٹ انڈیکس میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان پہلی مرتبہ اعلی کیٹیگری میں آگیا۔

اقوام متحدہ نے ای گورننس سے متعلق ممالک کی درجہ بندی کردی۔ پاکستان اقوام متحدہ ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں 88 ویں نمبر پرآگیا۔

پاکستان 14 درجہ بہتری کے ساتھ ای گورننس میں 136 نمبرپر آگیا۔ دو سال قبل 2022 میں پاکستان کا ای گورننس انڈیکس 150 تھا۔

دو سال قبل پاکستان ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں 106 ویں نمبر پر تھا۔ پاکستان کی ای پارٹیسپیشن ویلیو 0.36 سے بڑھ کر 0.49 پر پہنچ گئی۔

وزیرمملکت شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ ای گورنمنٹ درجہ بندی میں پاکستان کی 14 درجہ بہتری ہوئی ہے، ای گورنمنٹ کیلئے اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll