جی این این سوشل

پاکستان

انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

فواد چودھری ، اسد عمر ،مسرت جمشید اور جمشید اقبال چیمہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی جبکہ جناح ہاوس حملہ کیس میں 43 ملزمان کی ضمانتوں میں 7 ستمبر تک توسیع کا حکم جاری کردیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انسداد دہشت گردی عدالت نے  صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تھانہ شادمان حملے سمیت 9مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماءصنم جاوید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، عدالت میں تھانہ شادمان حملے سمیت9مئی کے دیگرمقدمات پر سماعت ہوئی۔عدالت نے صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔


بعد ازاں عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر ٹرائل کیلئے جیل میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے کہا کہ ملزمان کے غیر حاضر ہونے سے ٹرائل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔عدالت نے روبینہ جمیل کی حاضری معافی کی درخواست مستردکردی جس کے بعد روبینہ جمیل حاضری معافی کی درخواست خارج ہونے پرعدالت پہنچ گئی جبکہ عائشہ علی بھٹی بھی اپنی حاضری معافی کی درخواست مسترد ہونے پر عدالت میں پیش ہوگئیں جس کے بعد عدالت نے انہیں دونوں خواتین کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے۔


فواد چودھری ، اسد عمر ،مسرت جمشید اور جمشید اقبال چیمہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی جبکہ جناح ہاوس حملہ کیس میں 43 ملزمان کی ضمانتوں میں 7 ستمبر تک توسیع کا حکم جاری کردیا۔تھانہ شادمان جلاو گھراو کیس میں 11ملزمان کی ضمانتوں میں 11 ستمبر تک توسیع کی گئی ۔ عسکری ٹاور جلاو گھراو کیس میں 17 ملزمان کی ضمانتوں میں 13 ستمبر تک توسیع کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ ملزمان حافظ فرحت عباس اور امتیاز محمود کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کردی گئی۔خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ ، تھانہ شادمان اور گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

24 قیراط کے سونے کی قیمت آج 400 روپے بڑھ کر 266300 روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ 2577 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی واضح طور پر نظر آئے ہیں اور سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے سونے کی قیمت آج 400 روپے بڑھ کر 266300 روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے بڑھ کر 228308 روپے ہو گئی ہے۔ یہ دونوں قیمتیں ملک کی تاریخ میں سونے کی سب سے زیادہ قیمتیں ہیں۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ فی تولہ 2950 روپے اور فی 10 گرام 2529.14 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

 ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی پاکستان کو دو گول سے شکست

پاکستان کی طرف سے ایک گول احمد ندیم نے کیا جبکہ بھارت کی طرف سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی:   بھارت کی پاکستان کو دو  گول سے شکست

 ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔
پاکستان کی طرف سے ایک گول احمد ندیم نے کیا جبکہ بھارت کی طرف سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے۔
خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کولیفائی کر چکے ہیں اوربھار ت پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے، قومی ٹیم کو ایونٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کچلاک :پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2اہلکار شہید

 دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہو گئی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کچلاک :پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2اہلکار شہید

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق پولیس کی ایک موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ۔

واقعے کی تفصیلات کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس موبائل اپنی معمول کی گشت پر تھی۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن افسوسناک طور پر دونوں راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت اور اس کے پیچھے ملوث افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں اور وہ شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll