جی این این سوشل

پاکستان

ارشد ندیم کی وطن واپسی پر تاریخی استقبال کی تیاریاں

لاہور ائیر پورٹ پر پنجاب پولیس بینڈ کے ذریعے ارشد ندیم کا والہانہ استقبال کیا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ارشد ندیم کی  وطن واپسی پر تاریخی استقبال کی تیاریاں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم آج رات پاکستان پہنچیں گے لاہور ائیر پورٹ پر پنجاب پولیس بینڈ کے ذریعے ارشد ندیم کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔

لاہور پولیس نے اولمپئین ارشد ندیم کو تاریخ ساز وی وی آئی پی پروٹوکول دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ڈیڑھ سو سے زائد پولیس اہلکار و افسران ارشد ندیم کو سکیورٹی فراہم کریں گے، ارشد ندیم کے قافلے کے آگے ٹریفک پولیس کا پائلٹ ہو گا۔ ارشد ندیم کی گاڑی کے آگے پیچھے ایلیٹ کی گاڑیاں موجود ہونگی۔

پولیس حکام کے مطابق ارشد ندیم کے پروٹوکول کےلئے ٹریفک پائلٹ اور ڈی ایس پی رینک کا افسر اختتامی حدود تک ساتھ ہونگے،متعلقہ ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقہ میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ ریسیو کریں گے۔

ارشد ندیم کے گاؤں میاں چنوں چک 101 میں اسپیکر پر اعلان کرایا گیا کہ جس نے ارشد ندیم کو ایئر پورٹ لینے جانا ہے وہ تیار ہو جائے۔ ارشد ندیم کے گاؤں کے لوگوں کو لاہور ایئر پورٹ لے جانے کے لیے سرکاری بسیں ان کے گاؤں پہنچا دی گئیں۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشیاء ایتھلیٹکس کے نائب صدر و چیئرمین سائوتھ ایشیاء اتھلیٹکس میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی کے ہمراہ پیرس سے واپس وطن روانہ ہوگئے۔

لاہور ٹریفک پولیس نے لاہور ائیرپورٹ سے ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس رنگ روڈ پولیس کے ہمراہ انتظامات کو یقینی بنائے گی۔

ایس پی منیر ہاشمی کی زیر نگرانی 06 انسپکٹرز،42 وارڈنز تعینات ہونگے۔رش کے پیش نظر سروس روڈ رنگ روڈ،عسکری10 اور ائیرپورٹ روڈ پر انتظامات کئے جائیں گیں۔

پاکستان

 وزیراعظم کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

برطانوی ہائی کمشنر نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 وزیراعظم کی  برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ  نے  اسلام آباد میں ملاقات کی ہے   ۔ 

تفصیلات کے مطابق  ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔  

اس موقع پر وزیراعظم  نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، جنہیں مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے مزید وسعت دی جا سکتی ہے ،شہباز شریف نے حکومت کی ترجیحات بالخصوص ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ 

وزیر اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، سماجی روابط کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور کثیر  الجہتی  امور پر ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر   زور دیتے ہوئے کہا برطانیہ میں مقیم لاکھوں پاکستانی دونوں ممالک کے تعلقات پل کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کا دونوں ممالک کے بہتر تعلقات میں ایک کلیدی کردار ہے ۔  

وزیراعظم   محمد شہباز شریف  کی  جانب سے کنگ چارلس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  بھی کیا گیا۔  

برطانوی ہائی کمشنر نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

کوئٹہ میں پولیو کا مزید ایک کیس رپورٹ، تعداد 18 ہو گئی

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد  پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیو کیس  پر تشویش کا اظہار کیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ میں پولیو کا مزید ایک کیس رپورٹ، تعداد 18 ہو گئی

کوئٹہ : پاکستان میں رواں سال کا 18واں پولیوکیس کوئٹہ میں رپورٹ ہوا ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے تصدیق کی ہے کہ کوئٹہ میں رواں سال کا دوسرا اور بلوچستان کا 13واں پولیو کا کیس سامنے آیا ہے۔ اس کیس کے سامنے آنے کے بعد صوبے میں پولیو کے پھیلاؤ پر گہری تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔ 

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں پولیو مہم میں رکاوٹوں کی وجہ سے وائرس پھیلنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہم اپنی کوششیں دوگنا کر رہے ہیں۔

عائشہ رضا فاروق نے مزید کہا کہ ہر بچے کو پولیو ویکسین کی متعدد خوراکیں لگانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کے لیے انہیں پولیو ویکسین لگوائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جے یو آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے مزید 2 ماہ کا وقت مانگ لیا

الیکشن نہ کروانے پر پارٹی انتخابی نشان اور پارٹی ڈی نوٹیفائی ہوسکتی ہے، چیف الیکشن کمشنر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جے یو آئی نے  انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے مزید  2 ماہ کا وقت مانگ لیا

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے 2 ماہ کی مہلت طلب کرلی تاہم الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ الیکشن نہ کروانے پر پارٹی انتخابی نشان اور پارٹی ڈی نوٹیفائی ہوسکتی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی۔ جے یو آئی کے جونیئر وکیل پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ جمعیت علمائے اسلام کے انٹرا پارٹی انتخابات مرحلہ وار ہو رہے ہیں۔

وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ سب سے زیادہ ضلعی یونٹس کے انتخابات میں وقت لگا ہے، ہم نے دستاویزات جمع کرائی ہیں جس انتخاب کا شیڈول دیا ہوا ہے، جولائی سے انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

جے یو آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے 60 دن کی مہلت دے دیں، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ 60 دن تو زیادہ ہیں۔

جے یو آئی کے وکیل نے کہا کہ آئینی اصلاحات کا معاملہ چل رہا ہے، اس میں مصروفیت تھی، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئینی اصلاحات کا انٹرا پارٹی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، اس کے بعد آپ کو مہلت نہیں ملے گی، الیکشن نہ کروانے پر پارٹی انتخابی نشان اورپارٹی ڈی نوٹی فائی ہوسکتی ہے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے سماعت کی تاریخ بعد میں طے کرنے کا کہتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

29 اگست کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جے یو آئی (ف) کے خلاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا وقت مکمل ہونے پر جماعت کا تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو چکا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll