وفاقی وزارت انسانی حقوق کے زیر اہتمام ، وائز کے تعاون سے، ’ٹی ایم یو سی‘ میں ینگ لیڈرز سمٹ 3.0کا انعقاد کیا گیا
ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ ، لبنیٰ منصور، فرزانہ شاہد، ڈاکٹر عابدہ، روزی رضوی، بشریٰ خالق، احسن کامرے و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
لاہور نوجوانوں کے عالمی دن اور یوم آزادی کی مناسبت سے اپرچونیٹی کلب اور وفاقی وزارت انسانی حقوق کے زیر اہتمام ، وائز کے تعاون سے، ’ٹی ایم یو سی‘ میں ینگ لیڈرز سمٹ 3.0کا انعقاد کیا گیا ۔
اپرچونیٹی کلب میں نوجوانوں کی سماجی خدمت کے اعتراف میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ، وزارت انسانی حقوق کی ریجنل ڈائریکٹر لبنیٰ منصور، ہیومن رائٹس چیئر جامعہ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف، رجسٹرار بیکن ہائوس نیشنل یونیورسٹی فرزانہ شاہد، کنوینر سٹوڈنٹ لائزن کمیٹی لاہور چیمبر آف کامرس سیدہ روزی رضوی، سربراہ اپر چونیٹی کلب احسن کامرے، پروگرام منیجر وائز آمنہ افضل، محمد اسد مختار، صوفیہ وڑائچ، ڈیانا ایوارڈ یافتہ رائنہ خان برکی، گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر فرحان ایوب، شائزہ ماجد، ثنا خان و دیگر نے خطاب کیا۔ گراں قدر خدمات سرانجام دینے والے نوجوانوں کو یوتھ آئیکون، ینگ لیڈر اور ایمرجنگ لیڈر ایوارڈز سے نوازا گیا ۔
مقررین اور شرکا نے اپرچونیٹی کلب کی اس کاوش کو سراہا۔ سمٹ کے آرگنائزر احسن کامرے نے کہا کہ ہمارے نوجوان کسی سے کم نہیں، اس گھٹن زدہ ماحول میں بھی اپنی مدد آپ کے تحت ملک و قوم کیلئے کام کر رہے ہیں، ہمارا مقصد نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ سب ملکر پاکستان کیلئے کام کریں۔
واضح رہے کہ تقریب کے اختتام پر کلچرل پرفارمنس ہوئی جس میں ملکی ثقافت کو دھنوں کے ذریعے پیش کیا گیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے
- 21 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا پی آئی اے کی پیرس پرواز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم
- 13 گھنٹے قبل
ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے،چیف آف آرمی سٹاف
- 14 گھنٹے قبل
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل
- 20 منٹ قبل
لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ میں تیز ہواؤں کے باعث مزید اضافے کا خدشہ
- 14 گھنٹے قبل
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر سے ملاقات
- 14 گھنٹے قبل
امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا
- چند سیکنڈ قبل
14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری
- 13 گھنٹے قبل
عالمی بینک کا پاکستان کو کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ
- 12 منٹ قبل
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
- 21 گھنٹے قبل
جنوبی کوریا کے سابق یون سک یول مارشل لاء کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار
- 5 منٹ قبل
ملک میں سونےکی قیمت میں کمی
- 14 گھنٹے قبل