ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں ملک کے لیے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور اس کے نتیجے میں ان کی انعامی رقم ٹیکس کے دائرے میں نہیں آئے گی، ایف بی آر


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ہیرو ارشد ندیم پر ٹیکس عائد کرنے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کی انعامی رقم کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی انعامی رقم پر ٹیکس عائد کرنے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی جیتنے والی رقم ود ہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی۔
ہفتہ کے روز ایک بیان میں ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں ملک کے لیے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور اس کے نتیجے میں ان کی انعامی رقم ٹیکس کے دائرے میں نہیں آئے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ارشد ندیم ہمارے قومی ہیرو ہیں جنہوں نے نہ صرف پوری دنیا میں پاکستان کا امیج بلند کیا ہے بلکہ 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پوری پاکستانی قوم کا سر فخر بلند کیا ہے، آج پوری قوم جشن منا رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ارشد ندیم نے ریکارڈ جیولین تھرو پھینک کر اولمپک گولڈ میڈل کے لیے پاکستان کا 40 سالہ انتظار ختم کیا، ایف بی آر نے اس بات پر زور دیا کہ ارشد ندیم کے انعامات پر کوئی ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں ہے اور حکومت پاکستان اور ایف بی آر ستمبر 2025 میں ریٹرن فائل کرنے سے پہلے ان کی آمدنی کو استثنیٰ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘اس وضاحت کے ساتھ ہی ایسی تمام افواہوں کا خاتمہ ہو جانا ضروری ہے کہ ارشد ندیم کی انعامی رقم پر کوئی ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) قومی ہیرو ارشد ندیم کو دی جانے والی انعامی رقم پر ٹیکس وصول کرے گا۔

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
- 6 گھنٹے قبل

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
- 6 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 6 گھنٹے قبل

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 6 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی
- 4 گھنٹے قبل

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 8 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 3 گھنٹے قبل

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ
- 5 گھنٹے قبل

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- 9 گھنٹے قبل