جی این این سوشل

پاکستان

 ارشد ندیم نے ثابت کیا کامیابی کا وسائل سے تعلق نہیں ہوتا، احسن اقبال

اگر آپ کے اندر جذبہ اور لگن ہے تو کوئی ایسا خواب نہیں ہے جو آپ پورا نہیں کر سکتے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 ارشد ندیم نے ثابت کیا کامیابی کا وسائل سے تعلق نہیں ہوتا، احسن اقبال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ  ارشد ندیم نے ثابت کیا ہے کہ ارشد ندیم نے ثابت کیا کامیابی کا وسائل سے تعلق نہیں ہوتا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے ثابت کیا ہے کہ اگر وسائل نہ بھی ہوں  اگر آپ کے اندر جذبہ اور لگن ہے تو کوئی ایسا خواب نہیں ہے جو آپ پورا نہیں کر سکتے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے محنت اور لگن سے تمغہ جیتا ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ اس جدوجہد اور کامیابی سے درجنوں ارشد ندیم پاکستانی نوجوانوں میں پیدا ہوں۔

اس سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر ارشد ندیم کے والد کو مبارکباد دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انکے بیٹے نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔اس جیت کو آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔ 

پاکستان

ملائشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

 ملائشیاء کے کسی بھی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان 5 برس کے بعد ہو رہا ہے، سابق  ملائشیائی  وزیر اعظم نے مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے ملائشیاء کے وزیر اعظم انور ابراہیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ 

سفارتی ذرائع  کے مطابق   انور ابراہیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں  گے، ملائشیائی وزیر اعظم کی اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دورہ پاکستان کی توقع ہے ،ملائشیائی وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔  

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے  ملائشیائی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے دوران متعدد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے، دورہ کے دوران   انور ابراہیم  وزیر اعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے  ،دورے کے دوران باہمی تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت ہو گی، خصوصی طور پر مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال ہو گا، دونوں ممالک فلسطین کے معاملہ کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔  

یاد رہے  ملائشیاء کے کسی بھی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان 5 برس کے بعد ہو رہا ہے، سابق  ملائشیائی  وزیر اعظم نے مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا ۔     

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فیڈریشن پر حملہ علی امین گنڈاپور نے نہیں کیا بلکہ حملہ 10 ستمبر کو ہوا، بیرسٹر سیف

خواجہ آصف علی امین کے خلاف بیان دینے سے پہلے پارلیمنٹ کی عزت کو بحال کریں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیڈریشن پر حملہ علی امین گنڈاپور نے نہیں  کیا بلکہ حملہ 10 ستمبر کو ہوا، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف علی امین گنڈا پور کے خلاف بیان دینے سے پہلے پارلیمنٹ کی عزت کو بحال کریں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جس پارلیمنٹ سے خواجہ آصف علی امین گنڈاپور کے خلاف بیان دے رہے ہیں پہلے اس کی عزت تو بحال کریں، فیڈریشن پر حملہ علی امین گنڈاپور نے نہیں کیا بلکہ حملہ 10 ستمبر کو ہوا تھا۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیر دفاع بارڈر کی حفاظت کرتے تو علی امین گنڈاپور کو خود افغانستان سے بات چیت کی ضرورت نہ پڑتی، خواجہ آصف ہر وقت زہر اگل رہا ہے، خواجہ آصف خود بھی کچھ نہیں کرتے اور دوسروں کو بھی نہیں کرنے دیتے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کراس بارڈر دہشت گردی وفاقی مسئلہ ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہے، جعلی حکومت کر نہیں سکتے تو بارڈر کا انتظام وانصرام خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کریں، جعلی حکومت نے ملک کو انتہائی نازک صورتحال میں دھکیلا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ  گورنر خیبرپختونخوا نہ 3 میں ہے اور نہ 13 میں، بس صرف بیان بازی کررہے ہیں، فیصل کریم کنڈی اپنے منصب کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں، اپنے کرتوتوں کی وجہ سے یہ گورنر عہدے کے لیے نااہل ہوچکے ہیں،گورنر اور وزیراعظم ٹیلی فون کال پر ڈرامہ بازیاں بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی بگڑتی صورتحال کی ذمہ دار براہ راست جعلی وفاقی حکومت ہے، جعلی حکومت سے ملک نہیں سنبھل رہا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

 بھارت کی سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی گرفتار کو بلا جواز قرار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

 بھارت کی سپریم کورٹ نے شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے شراب پالیسی کیس میں تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کی جانب سے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی گرفتار کو بلا جواز قرار دیا اور انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو 6 ماہ بعد قید سے رہائی ملنے کی امید ہے۔ عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود وزیراعلیٰ اروند کجریوال لیفٹیننٹ گورنر کی اجازت کے بغیر نہ ہی اپنے دفتر جاسکتے ہیں اور نہ کسی سرکاری فائل پر دستخط کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ  اروند کجریوال کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی ضمانت کی درخواست کئی بار مسترد کی گئی۔ البتہ اپریل میں ہونے والے بھارتی الیکشن کے دوران عدالت نے انہیں انتخابی مہم چلانے کے لیے کچھ دن کے لیے رہائی دی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll