ہفتہ کی شب تک چین نے 39 گولڈ میڈلز کے ساتھ میڈل ٹیبل پر اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی


پیرس میں جاری کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ اولمپکس 2024 آج ختم ہو جائیں گے اب تک چین 39 میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے۔
فرانس میں پھولوں کے شہر پیرس میں 26 جولائی سے شروع ہونے والا کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ پیرس اولمپکس 2024، سترہ روز تک شائقین کھیل کو محظوظ کرنے کے بعد آج اختتام پذیر ہو جائے گا۔
گیمز میں ہفتہ کی شب تک چین نے 39 گولڈ میڈلز کے ساتھ میڈل ٹیبل پر اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے۔ چین کے کھلاڑیوں نے 27 گولڈ اور 24 کانسی کے تمغے حاصل کر رکھے ہیں اور میڈلز کی مجموعی تعداد 90 ہے۔
امریکا کے حاصل کردہ میڈلز کی مجموعی تعداد 122 ہیں، تاہم 38 گولڈ میڈلز حاصل کرنے کے باعث اس کی دوسری پوزیشن ہے۔ امریکی ایتھلیٹس نے 42 چاندی اور اتنے ہی کانسی کے تمغے حاصل کر رکھے ہیں۔
آسٹریلیا 18 گولڈ اور مجموعی طور پر 50 میڈلز کے ساتھ تیسری، جاپان 18 گولڈ اور 43 مجموعی میڈلاز کے ساتھ چوتھی جب کہ میزبان فرانس 16 سونے کے تمغوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔
پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والے 82 ممالک میں سے پاکستان ان 62 ممالک میں شامل ہے جنہوں نے طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔
ہفتے کے روز جاپان کی ایمی نے اولمپکس کے بریک ڈانس مقابلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ میراتھن میں ایتھوپیا کے ایتھلیٹ نے بازی ماری۔ ردھمک جمناسٹکس میں چین کے گروپ نے میدان مارا۔
پیرس اولمپکس کے تمام مقابلے اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 5 گھنٹے قبل

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا دعویٰ: اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر تیار، امن معاہدے کی امید
- 38 منٹ قبل

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 2 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 5 گھنٹے قبل

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- 6 گھنٹے قبل

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 2 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- 3 گھنٹے قبل
باجوڑ دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی ،دہشت گرد گروہ ’الخوارج‘ ملوث قرار
- 3 گھنٹے قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر تحفظات کا اظہار
- 7 گھنٹے قبل