Advertisement

پاکستانی مصنف کا پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پر کتاب لکھنے اور فلم بنانے کا اعلان

عمران ملک کا کہنا تھا کہ خاص طور پر ہمارے ہمسایہ ممالک میں پاکستان کے بہت چرچے ہو رہے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 11th 2024, 9:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی مصنف  کا پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پر کتاب لکھنے اور فلم بنانے کا اعلان

پاکستانی مصنف عمران ملک نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پر کتاب لکھنے اور فلم بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

گولڈ میڈلسٹ کالم نویس عمران ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ارشد ندیم کی کامیابی کو اقوام عالم میں بہت سراہا جا رہا ہے۔ اس کی اس عظیم کامیابی کی وجہ سے پاکستان کو بھی دنیا بھر میں بہت پزیرائی ملی ہے۔

عمران ملک کا کہنا تھا کہ خاص طور پر ہمارے ہمسایہ ممالک میں پاکستان کے بہت چرچے ہو رہے ہیں۔ ارشد ندیم کی زندگی اور کامیابیوں کے بارے میں مختلف چینلز پر پروگرام دکھائے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement