Advertisement
ٹیکنالوجی

پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کو سست انٹرنیٹ کے باعث مشکلات کا سامنا

فائر وال بنیادی طور پر انٹرنیٹ گیٹ ویز پر لگائی جاتی ہیں جہاں سے انٹرنیٹ اپ اور ڈاؤن لنک ہوتا ہے اور اس نظام کی تنصیب کا مقصد انٹرنیٹ کی ٹریفک کی فلٹریشن کرنا  ہوتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اگست 12 2024، 2:19 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں سوشل میڈیا  صارفین  کو سست انٹرنیٹ کے باعث مشکلات کا سامنا

پاکستان میں تا حال  انٹرنیٹ سروسز کی مکمل بحالی نہ ہوسکی، سوشل میڈیا ایپس ٹویٹر (ایکس) ، فیس بُک، واٹس ایپ ، انسٹا گرام  کی بندش چوتھے روز میں داخل ہوگئیں۔
کیا پاکستان میں ٹیکنالوجی کے دور میں  بھی انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی متاثر ہونے میں تکنیکی مسائل کا سامنا ہے ؟ 
کیا پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش واقعےایک مسئلہ ہے  یا معاملہ کچھ اور ہے ؟ پاکستان کے ٹیکنالوجی سے  متعلقہ ادارے  ٹیلی کام کمپنیز اور پی ٹی اے جو حکومت  پاکستان کے زیر اہتمام اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہیں وہ  تاحال اس کی کوئی مستند اور مناسب  وجہ معلوم نہیں  کر سکے ۔ 
پاکستان میں سوشل میڈیا ایپس کی رفتار بالکل ہی بیٹھ گئی ہے ، واٹس ایپ پر میسج بھجنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، وائس میسجز ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہے ، کال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وغیرہ وغیرہ۔ 
فائر وال کیسے کام کرتی ہے؟
فائر وال بنیادی طور پر انٹرنیٹ گیٹ ویز پر لگائی جاتی ہیں جہاں سے انٹرنیٹ اپ اور ڈاؤن لنک ہوتا ہے اور اس نظام کی تنصیب کا مقصد انٹرنیٹ کی ٹریفک کی فلٹریشن کرنا  ہوتی ہے۔
اس فائر وال کی مدد سے ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود مواد کو بہتر انداز میں  کنٹرول اور  بلاک کیا جا سکتا ہے۔
یہی نہیں بلکہ فائر وال سسٹم کی مدد سے ایسے مواد کے ماخذ یا مقامِ آغاز کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمونیکیشن انڈسٹری  سرکاری عہدے پر فائز ایک  افسر کا کہنا ہے  کہ ’سوشل میڈیا نہ چلنے کی وجہ فائروال کا ٹیسٹ رن ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامنا 
 پاکستان میں  واٹس ایپ، فیس بُک اورانسٹاگرام استعمال کرنے میں سوشل میڈیا صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا کانا پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شکایات کی جا رہی ہیں  کہ واٹس ایپ پر آڈیو میسجز اور تصویروں کی ڈاؤن لوڈنگ میں کافی  مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، حکومت پاکستان کواس مسئلے کو حل کرنے کی اور اس پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے، سوشل میڈیا صارفین اپیس ڈاؤن لوڈنگ کیلئے وی پی این استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
 ٹیلی کام کمپنیز اور پی ٹی اے کی جانب سے بار بار رابطوں کے باوجود کوئی بھی مؤقف سامنے نہیں آسکا۔
واضح رہے قبل ازیں 31 جولائی کو بھی ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہونے سے انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوئی تھی، جس سے بینکوں سمیت آن لائن کاروبار سے منسلک اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انٹرنیٹ کی عدم فراہمی سے پیدا ہونے والے مسائل 
سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، کسٹمر سپورٹ اور بیک آفس آپریشن جیسے شعبہ جات جن کے لیے انٹرنیٹ کی بلاتعطل فراہمی ناگزیر ہے، اس طرح کی رکاوٹیں ان کے لیے ڈیل بریکر ثابت ہو سکتیں  ہیں۔ کیونکہ انٹرنیٹ کی عدم فراہمی سے کمپنیوں میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے اور اس سے رسک پیدا ہوتا ہے،  جسے بہت سی کمپنیاں قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتیں ، بالخصوص بڑی غیرملکی کمپنیاں جو عام طور پر اہم ٹیکنالوجی کے معاہدوں میں ایسا رسک نہیں لیتیں۔

یہ بھی پڑھیں : 
پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے ، پاکستان  میں جب بھی انٹرنیٹ بند ہوتا ہے تو بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے دنیا کے سامنے ایک ایسا میسج جاتا ہے  کہ پاکستان  ایک ایسا ملک ہے جو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کو پورا نہیں کر سکتا ۔ 
پاکستان میں  انٹرنیٹ کی بندشیں ایسی علامات کی جانب توجہ دلارہی ہیں ، کہ پاکستان میں غیر یقینی کی صورت حال کو جنم دے رہی ہے ،  انٹر نیٹ کی بندش اور سوشل میڈیا ایپس کا ٹھیک طریقے سے کام نہ کرنا پاکستان کو درپیش ان معاملات کی طرف توجہ دلا رہا ہے ، یہ صورت حال ملکی سیاسی اقتصاد کو تباہ کررہی ہے ۔ اس کے علاوہ ان بندشوں کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جس سے معاشرے میں  عدم اطمینان بڑھ رہا ہے اور مزید بڑھے گا ۔ 

Advertisement
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے

  • 2 گھنٹے قبل
اسلام آباد کے بعد لاہور می گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی

اسلام آباد کے بعد لاہور می گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی

  • 2 گھنٹے قبل
ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی

  • 5 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ

  • 6 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائیوں میں 8 خارجی جہنم واصل

خیبرپختونخوا: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائیوں میں 8 خارجی جہنم واصل

  • 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی  پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت

  • ایک گھنٹہ قبل
ایران کا امریکا اور صیہونی حکومت کیخلاف مزاحمت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

ایران کا امریکا اور صیہونی حکومت کیخلاف مزاحمت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

  • 6 گھنٹے قبل
نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار

  • 3 گھنٹے قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق

ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق

  • 5 گھنٹے قبل
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا

کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا

  • 5 گھنٹے قبل
 ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا

 ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا

  • 3 گھنٹے قبل
صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement