معیشت کو تباہ کردیا گیا، حکومت اپنا سامان باندھ رہی ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ کی حکومت آ سکتی ہے، شہبازشریف کو کوئی منہ نہیں لگاتا، معیشت کو تباہ کردیا گیا، حکومت اپنا سامان باندھ رہی ہے.
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج 2 سال ہوگئے، مجھ پر 14 کیسسز ہیں، ابھی تک چالان نہیں ملے، جو 4 دن جیلوں میں نہیں رہے انہوں نے 164 کے بیان دیے، ہمارے کیسسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی بھی آ گئی ہیں، یہ 10 سال کا کیس ہے، 31 اگست سے مکمل فعال ہو رہا ہوں، 20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ کی حکومت آ سکتی ہے، نواز شریف کسی کو ایکسٹیشن نہیں دے گا، شہباز شریف لیٹ چکا ہے، ایک دن میں ایک ملزم کا کیس لگے تو 10 سال لگے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو کون پوچھتا ہے، حکومت کی کارکردگی خاک ہو چکی ہے، ڈی جی آئی ایس آئی سے گزارش کرتا ہوں کہ پولیس ہمارے گھروں سے مال لوٹ کر لے گئی، ہماری خواتین کا زیور، میری گھڑیاں اور میرے شوز بھی لے گئے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جو ظلم راولپنڈی اور اسلام اباد کی پولیس نے کیا وہ اثر ہمارے اسلامی دوستوں پرگیا، 10 لاکھ روپے پولیس نے لے کر 9 مئی کے مقدمات میں نام ڈالے، 12 سیٹوں کی جگہ پر 1200 لوگوں کو پیش کیا جاتا ہے، میری گزارش ان لوگوں سے ہے جن کے ساتھ میرا جنم جنم کا رشتہ تھا، میرا 40 کلو وزن کم ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل ہے کہ عام معافی کا اعلان کیا جائے، ہم نے بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، میرا ایک بندے سے تعلق ہے میرا پوری جماعت سے کوئی واسطہ نہیں ہے، لیڈر اور ورکرز کو الگ الگ کیا جائے، لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس کچھ نہیں ہے اور نہ اس کی کوئی سنتا ہے، شہباز شریف کو کوئی منہ نہیں لگتا، معیشت کو تباہ کر دیا گیا، عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں، اگست اور ستمبر بہت بھاری ہے ، 31 اگست کا دن بہت اہم ہے حکومت اپنا سامان باندھ رہی ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں استحکام پارٹی آگئی ، ان کو اس پارٹی کے اسپیلنگ نہیں آتے، جو لوگ جیتے ہیں ان کو ایک پلاننگ کے تحت لایا گیا، میرے ووٹ نکالے بھی گئے اور میں ہارا بھی ہوں، میں نے ہار تسلیم کی ہے ، جو کچھ ہونے جارہا ہے وہ بہت برا ہونے جارہا ہے۔

ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیری آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں
- 9 hours ago

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- 4 hours ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 hours ago

پاک افغان طالبان کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا
- 10 hours ago

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 5 hours ago

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- 4 hours ago

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے کیسز رپورٹ
- 10 hours ago

ٹرمپ کے حکم پر تین دہائیوں بعد ایٹمی تجربات کا آغاز،بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- 10 hours ago

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ برونائی ، دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 8 hours ago

امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ کے دوران 7 کی بجائے 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ
- 10 hours ago

27ویں آئینی ترمیم کی حمایت، وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے مطالبات رکھ دیئے
- 6 hours ago

قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرخ میں تبدیلی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
- 7 hours ago









