تفریح
معروف پاکستانی گلوکارہ ہانیہ اسلم خالقِ حقیقی سے جا ملیں
گلوکارہ ہانیہ گزشتہ روز 11 اگست کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئیں
کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے میوزک بینڈ ’زیب اینڈ ہانیہ‘ سے وابستہ معروف پاکستانی گلوکارہ ہانیہ اسلم خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔
گلوکارہ زیب النساء المعروف زیب بنگش نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی اسٹوری میں اپنی کزن اور گلوکارہ ہانیہ اسلم کے انتقال کی تصدیق کی۔
زیب بنگش نے بتایا کہ گلوکارہ ہانیہ گزشتہ روز 11 اگست کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئیں۔
View this post on Instagram
ہانیہ اسلم کے انتقال پر پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کی جانب سے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ہانیہ اسلم اور ان کی کزن زیب بنگش نے سال 2007 میں میوزک بینڈ ’زیب اینڈ ہانیہ‘ کی بنیاد رکھی تھی جبکہ اُنہیں سال 2008 میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 2 میں اپنے گانے’پیمانہ‘ سے شہرت ملی تھی۔
کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے کے بعد، ہانیہ اسلم سال 2014 میں تعلیم مکمل کرنے کے لیے کینیڈا چلی گئی تھیں، پھر اُنہوں نے سال 2016 میں کینیڈا سے ہی اپنے سولو کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔
ہانیہ اسلم نے کینیڈا سے واپس پاکستان آنے کے بعد مختلف فلموں میں بطور میوزک کمپوزر اپنی خدمات سرانجام دیں۔
پاکستان
پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کی منظوری کا امکان
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کی منظوری کا امکان ہے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 نافذ العمل ہے
اسلام آباد: پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کی منظوری کا امکان ہے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 نافذ العمل ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ کمیٹی کا کئی بار کوئی رکن دستیاب نہیں ہوتا جس کے باعث مسائل پیدا ہوتے ہیں، کمیٹی کے کسی رکن کی عدم دستیابی پر چیف جسٹس کسی بھی جج کو نامزد کرسکتے ہیں۔
ذرائع نے کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں قانون کی دفعہ 2 کو خلاف آئین قرار دیا تھا جب کہ حکم کے خلاف اپیل کا حق بھی آرڈیننس میں شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ سے عدلیہ کی کارروائی عوام کے لئے دستیاب ہوگی، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
پاکستان
ہندوستانی کمانڈر کا پاکستانی فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جنرل آفیسر نے پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور غیر متزلزل عزم کو سراہا
راولپنڈی: ایک ہندوستانی اعلیٰ کمانڈر نے پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا، جنہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی طرف سے تفویض کردہ مینڈیٹ کے مطابق جنوبی سوڈان میں امن و سلامتی کی بحالی کے لیے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، جنوبی سوڈان میں فورس کمانڈر یونائیٹڈ مشن، بھارت سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر کو لکھے گئے خط میں پاکستانی امن فوجیوں کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جنرل آفیسر نے پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ موہن نے خصوصی طور پر بریگیڈیئر شفقت اقبال کے بطور سیکٹر کمانڈر اور لیفٹیننٹ کرنل شہباز اسلم کے بطور کمانڈنگ آفیسر کے کردار کا اعتراف کیا۔
فورس کمانڈر کی پہچان بین الاقوامی امن کی کوششوں میں ایک قابل اعتماد اور قابل شراکت دار کے طور پر پاکستانی فوج کی ساکھ کا ثبوت ہے۔
پاکستانی بلیو ہیلمٹ نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پیچیدہ اور چیلنجنگ آپریشنل ماحول میں انجینئرز کے مشکل کام کیے ہیں جو پاکستانی امن دستوں کے لیے ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے۔ "پاکستانی دستے نے دن رات کام کیا اور سیلاب سے بدترین متاثرہ علاقوں میں 250,000 سے زیادہ اندرونی طور پر بے گھر افراد (IDPs) کی حفاظت کی۔"
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں فعال تعاون کے ذریعے عالمی امن اور سلامتی کے نظریات کو پورا کرنے میں مدد کی جا سکے۔
جنوبی سوڈان نے بحیثیت قوم اپنی زندگی کا تقریباً نصف حصہ جنگ میں گزارا ہے اور سیاسی طور پر محرک نسلی تشدد کے پھیلنے سے وہ بدستور پریشان ہے۔
پاکستان
وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے79 ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم فلسطین اور جمو ں و کشمیر کے تنازع سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے دیرینہ تنازعات کے حل کی اہمیت پرزور دیں گے
وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ کی تیئس سے ستائیس تاریخ تک نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے79 ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اپنے خطاب میں کثیر الجہتی کیلئے ثابت قدمی کے متعلق پاکستانی عزم کا اعادہ کریں گے اور عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کے لئے اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کا اظہار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فلسطین اور جمو ں و کشمیر کے تنازع سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے دیرینہ تنازعات کے حل کی اہمیت پرزور دیں گے۔شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار اور اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے۔
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ : الیکشن ٹریبونل منتقلی کیس کا فیصلہ جاری
-
پاکستان ایک دن پہلے
امید ہے آئندہ سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق 5 دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا لازم ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
شیر افضل مروت کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
5 سال بعد انٹرا پارٹی انتخاب نتائج بھگتنا ہوں گے، الیکشن کمیشن
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئینی ترمیمی بل کا مسودہ مسترد کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن
-
دنیا 2 دن پہلے
نئی دہلی کیلئے اتیشی مارلینا وزیراعلیٰ نامزد
-
پاکستان ایک دن پہلے
امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار