جی این این سوشل

پاکستان

حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے، معاہدے کو پورا کرکے سانس لیں گے، امیر جماعت اسلامی

اگر 41 دنوں میں حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا تو کارکنوں کو ڈی چوک جانے سے نہیں روک سکوں گاحافظ نعیم الرحمان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے، معاہدے کو پورا کرکے سانس لیں گے، امیر جماعت اسلامی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہےکہ خیبر سے لے کر کراچی تک مارچ چلے گا، حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے، معاہدے کو پورا کرکے سانس لیں گے۔

پشاور میں مہنگائی، بجلی بلوں اور ٹیکسز میں اضافے کے خلاف منعقدہ جلسے سےخطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی  کسی کے اشارے پر نہیں چلتے اور نہ کسی امپائر کی انگلی پر چلتی ہے۔اس لیے  اگر 41 دنوں میں حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا تو کارکنوں کو ڈی چوک جانے سے نہیں روک سکوں گا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عوام ٹیکسز میں اضافہ، بجلی لوڈشیڈنگ اور تیل کی قیمتوں سے پریشان ہیں، 25 کروڑ عوام کا کوئی ترجمان نہیں، ملک میں اپوزیشن و حکومت نہیں، کارکنان تیار رہیں،طویل جدوجہد کرنا ہوگا۔ اگر کوئی سمجھتا ہےکہ پچھلے دھرنوں کی طرح جماعت اسلامی کا دھرنا بھی ناکام تھا تو یہ ان کی بھول ہے، جماعت اسلامی نے حکومت کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مظلوموں کی آواز بن کر 41 دنوں تک دھرنے ہڑتالیں جاری رکھیں گے، لوگوں کو ریلیف دینا ہوگا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے، جماعت اسلامی کسی کے اشارے پر نہیں چلتی اگر 41 دنوں میں ریلیف نہیں دیا تو ڈی چوک سے کسی کو نہیں روک سکوں گا، عوام کو حق دینا ہوگا یا پھر حکومت کا تختہ دھڑام سے گرایا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ آئی پی پیز بجلی بنائے یا نہ بنائے ان کو پیسے دیے جاتے ہیں، ہم نے معاہدے میں لکھا ہے کہ آئی پی پیز کی مکمل جانچ پڑتال ہوگی، یہ لمبی جدوجہد ہے، کسی رکاوٹ کو قبول نہیں کرینگے۔

کھیل

ملتان ٹیسٹ میچ : انگلینڈ کی شاہینوں کو اننگز اور 47 رنز سے شکست

انگلینڈ کے جیک لیچ نے 4 جبکہ گس اٹکنسن اور برائڈن کارسی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملتان ٹیسٹ میچ : انگلینڈ  کی  شاہینوں کو اننگز اور 47 رنز سے شکست

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے شاہینوں کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی

پاکستان 500 رنز کرنے کے بعد اننگز سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی،جبکہ شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ ہارنےوالےپاکستان کے پہلے کپتان بن گئےہیں،انگلینڈ کیخلاف سعودشکیل 29، صائم ایوب 25،شان مسعود 11،رضوان10 رنز پر آؤٹ ہوئے،بابراعظم 5، عبداللہ شفیق کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی آٹھویں وکٹ 214 رنز پر گری جب شاہین آفریدی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بعدازاں پاکستان کی نویں وکٹ 220 رنز پر گری، نسیم شاہ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دوسری اننگ میں ابرار احمد بیٹنگ کرنے نہیں آئے جبکہ عامر جمال 55 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

آج سلمان آغا نے 41 اور عامرجمال نے 27 رنز کے ساتھ دوبارہ کھیل کا آغازکیا جس کے بعد سلمان آغا نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم کچھ دیر بعد پاکستان کی ساتویں وکٹ 191 رنز پر گر گئی۔

انگلینڈ کے جیک لیچ نے 4 جبکہ گس اٹکنسن اور برائڈن کارسی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل چوتھے روز کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنز بنا لیے تھے،چوتھے روز دوسری اننگ میں عبداللّٰہ شفیق پہلی ہی گیند پر صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے گزشتہ روز پہلی اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر ڈکلیئر کر دی تھی ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اعظم سواتی کی سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ میں وکلا کو شاباش دیتا ہوں جو آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اعظم سواتی  کی  سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ چودھری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، میں ملک کی ترقی اور قانون کی حکمرانی کیلئے انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں، وہ ایک بااصول انسان ہیں۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ میں وکلا کو شاباش دیتا ہوں جو آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ میں مصطفی نواز کھوکھر اور مشاہد حسین سید کو بھی پی ٹی آئی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں،انہوں نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان کو عقیدت کا سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے قانونی کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے دی

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر احتجاج کی کال دی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے دی

اسلام آباد: پاکسان تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں "بھرپور" احتجاج کی کال دے دی۔

پاکستان میں ایک طویل عرصے بعد بہت اہم انٹرنیشنل اجلاس ہو رہے ہیں۔ جس میں ایک درجن سے زیادہ ممالک کے صدور اور وزرا اعظم شریک ہو رہے ہیں۔ 

 سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق تقریبا 900 وفود اسلام آباد میں موجود ہوں گے۔ علاوہ ازیں تقریبا 200 انٹرنیشنل میڈیا ارکان بشمول بھارتی میڈیا موجود ہونگے۔ ایسے نازک مرحلے پر اسلام آباد پر ایک اور چڑھائی نا صرف قابل قبول ہے بلکہ انتہائی قابل مذمت بھی ہے۔ 

اس اعلان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تحریک انصاف یا تو کسی کے اشارے پر عمل کر رہی ہے یا کھلم کھلا ملکی مفاد کے خلاف کام کر رہی ہے۔

دوسری طرف پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق 15 اکتوبرکوڈی چوک پراحتجاج کے پیشِ نظرپنجاب کے اضلاع میں ہونے والا احتجاج منسوخ کردیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ مینڈیٹ چور حکمران ظلم اورسفاکیت ترک کرنے پر آمادہ نظر نہیں آرہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھاکہ ایس سی او خوش اسلوبی سے آگے چلے گی، شرپسند عناصر کو رخنہ ڈالنے کا موقع نہیں ملے گا، ہم مہمانوں کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت 12 ملکوں کے سربراہان آرہے ہیں، پاکستان کی عزت و تکریم میں بین الاقوامی سطح پر اضافہ ہوگا اور ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ سازشی ذہنیت والوں کو گھر بیٹھ کرسکون کرنا چاہیے، سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، فوج، رینجرز اور پولیس تعینات ہے۔

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں چین، روس اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔

ایس سی او اجلاس کی سکیورٹی کیلئے اسلام آباد میں فوج تعینات کی گئی ہے جو 17 اکتوبر تک رہے گی۔

 

 
پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll