دن کے آغاز پر مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک میں امن، یکجہتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گیں


پاکستان کاا 78 واں یوم آزادی آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں ملی جوشِ و جزبے سے منایا جا رہا ہے ، یوم آزادی کے موقع پر رات پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی نائٹ پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائیں گے ، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا اس موقع پر سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہداء کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔
پاکستان کے77 ویں یوم آزادی پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے کیا جائے گا ، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں اورآزاد کشمیر میں 21،21توپوں کی سلامی دی جائے گی ۔
دن کے آغاز پر مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک میں امن، یکجہتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گیں ۔
یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی جائیں گیں ۔
ملک بھر میں یوم آزادی کی مناسبت سے سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے، بڑی سرکاری اور نجی عمارتوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے مزین کیا گیا جبکہ شہروں اور گلیوں محلوں میں قومی پرچم اور جھنڈیاں لگائی جائیں گیں ۔
یوم آزادی کے موقع پر بچے، بڑے، بوڑھے، جوان اور خواتین سب ہی وطن سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا جائے گا ۔
پاکستان کے77 ویں یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں مزار علامہ اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔
مزار اقبال پر جشن آزادی کی ہونے والی تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستہ اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے گا ، پنجاب رینجرز کی جگہ پاک فوج کے دستے ذمہ داری سنبھالے گی ۔
آئیے پاکستان کی تاریخ پر ایک نظر ڈالتے ہیں ، پاکستان جغرافیائی اعتبار سےخطے کا ایک اہم ملک ہے ، پاکستان ایک طویل اور لازوال جدوجہد کے بعد مارض وجود میں آیا ہے ۔
پاکستانی میں قدرتی ورثے موجود ہیں جس میں صحرا، سمندر، جھیلیں، بل کھاتے دریا، بلند و بالا پہاڑ موجود ہیں ، گلگت بلتستان میں دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو موجود ہے ، ▪️پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سرِ فہرست ہے ۔
پاکستان دنیا بھر میں انسداد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر رہا ہے اور ہزاروں جانوں کی قربانی دے چکا ہے ۔
پاکستان کی 24 کروڑ آبادی میں سے 65% آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جنکی عمریں 30 سال سے کم ہے ، پاکستان کا وسیع و عریض تاریخی و ثقافتی ورثا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔
سوات میں بدھ مت کے تاریخی سٹوپا مجسمے موجود ہیں جنہیں مشہور بادشاہ آشوکا کی جانب سے بنایا گیا ۔ پاکستان کی بھارت، چین، افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدیں ملی ہوئی ہیں ـ
مغلیہ دور کے کئی شاہکار جن میں شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، شیش محل اور ہرن منار جیسے تاریخی ورثے موجود ہیں جہاں دنیا بھر سے سیاح تشریف لاتے ہیں ۔
پاکستان کرکٹ ، ہاکی اور اسکواش ، کبڈی جیسے کھیلوں کو کئی نامور کھلاڑی دیے ہے جن میں جہانگیر خان 555 گیمز جیتنے کا منفرد ریکارڈ رکھتے ہیں۔

پی ایس ایل میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا
- 11 گھنٹے قبل

بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کیخلاف آرٹیکل کو کردارکشی قرار دیدیا، قانونی چارہ جوئی کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

لوئر دیر : وزیر اعلی سہیل آفریدی نے 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

معروف چینی کمپنی نے انسانی خصوصیات کا حامل روبوٹ متعارف کروا دیا، ویڈیو وائرل
- 14 گھنٹے قبل

اردون کے شاہ عبد اللہ دوئم2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال
- 11 گھنٹے قبل

بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات بانی پی ٹی آئی تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدہ
- 13 گھنٹے قبل

حیدرآباد: آتشبازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا، 3 افراد جاں بحق،وزیر اعلی کا نوٹس
- 12 گھنٹے قبل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 14 گھنٹے قبل

روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ،8 افراد جاں بحق ،متعدد عمارتیں تباہ
- 13 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 9 گھنٹے قبل

بنوں، لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 5 خوارجی جہنم واصل
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی،اچانک کئی ہزار روپے سستا،فئ تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل










