پاکستان

صحافت کی دنیا کے درخشاں ستارے’’ جی این این ‘‘ کی چھٹی سالگرہ

جشن آزاد ی کی خوشیوں کے ساتھ ’’جی این این‘‘ آج چینل کی سالگرہ کی خوشیاں بھی منا رہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر اگست 14 2024، 2:04 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
صحافت کی دنیا کے درخشاں ستارے’’ جی این این ‘‘ کی چھٹی سالگرہ

جشن آزاد ی کی خوشیوں کے ساتھ جی این این آج چینل کے چھ سال مکمل ہونے کی خوشیاں بھی منا رہا ہے۔ غیر جانبدار اور بے لاگ صحافت کے 6 سال مکمل ہو گئے۔ 

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق، بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سمیت دیگر اہم شخصیات نے جی این این کو مبارکباد دیتے ہوئے چینل کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جی این این نے بہت کم وقت میں عوام کی دلچسپی حاصل کی ہے اور ملک میں صحافت کے معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے چیمبر میں جی این این کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔دوسری جانب کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی جی این این کی چھٹی سالگرہ کاکیک کاٹا۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے جی این این کی سالگرہ کےموقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ جی این این چینل کے لاہور کے ہیڈ آفس، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ کے آفس میں بھی کیک کاٹا گیا۔ 

جی این این کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ’’جی این این ‘‘کو اس کے مثبت کردار ادا کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

جی این این نے مثبت صحافت کو اجاگر کیا اور حقائق لمحہ بہ لمحہ عوام تک پہنچائے۔

جی این این کے سربراہ نے اس موقع پر تمام شائقین اور عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم عوام کو غیر جانبدار اور حقیقی خبریں فراہم کرنے کے اپنے عزم کو مزید مضبوط بنائیں گے۔