غزہ کی پٹی میں فائر بندی کا معاہدہ طے پانے کی صورت میں ایران متوقع طور پر اسرائیل کو نشانہ بنانے کے منصوبے کو چھوڑ سکتا ہے، امریکی صدر


امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ اگر غزہ میں جنگ بندی ہو گئی تو ایران اپنے انتقامی حملے سے پیچھے ہٹ سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فائر بندی کا معاہدہ طے پانے کی صورت میں ایران متوقع طور پر اسرائیل کو نشانہ بنانے کے منصوبے کو چھوڑ سکتا ہے۔
ایران نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر حملے کی تیاری مکمل کرلی ہے تاہم امریکا سمیت مغربی ممالک اس حملے کو روکنے کے لیے کمر بستہ ہوگئے۔
امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے امن معاہدے تک پہنچنے کا عمل پیچیدہ ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز اس امید کا اظہار کیا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات رواں ہفتے دوبارہ شروع ہوں گے۔
ادھر قطر نے کہا ہے کہ وہ بھی حماس کو غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات میں شریک ہونے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 10 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 16 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 11 گھنٹے قبل








