ملک بھر میں قائم گرڈ سٹیشنز پر پاکستان کا 77 واں یوم آزادی روایتی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا


یوم آزادی کے موقع پر این ٹی ڈی سی اور واپڈا ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) کے ملک بھر میں قائم گرڈ سٹیشنز پر پاکستان کا 77 واں یوم آزادی روایتی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ٹی ایس جی ٹریننگ سینٹر نیو کوٹ لکھپت لاہور میں ہوئی۔
مہمان خصوصی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اے ڈی اینڈ ایم) انجینئر رشید اے بھٹو اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (ایس او) وسیم یونس اور جنرل منیجرز نے پروقار تقریب کے دوران قومی پرچم لہرایا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر (اے ڈی اینڈ ایم) انجینئر رشید اے بھٹو نے پاکستان کے قیام کے لیے دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یہ بابائے قوم کے وڑن پر عمل جاری رکھنے کے ہمارے عہد کی تجدید کا دن ہے۔ انہوں نے ملک کی ترقی کے لیے ایمانداری اور خلوص کے ساتھ سخت محنت کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
یوم آزادی قومی جوش و جذبہ سے منانے کیلئے واپڈا ہاؤس لاہور میں بھی ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی۔ ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے ممبر پاور جمیل اختر کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔
پرچم کشائی کی تقریب میں خصوصی طور پرشریک واپڈا گرلز ہائرسیکنڈری سکول چشمہ کی طالبات نے قومی ترانہ پیش کیا۔ طالبات نے یوم آزادی کی مناسبت سے ملی نغمے بھی پیش کیے۔تقریب میں واپڈا آفیسرز، ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
واپڈا ہاؤس پر یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ایک بہت بڑا قومی پرچم بھی آویزاں کیا گیا ہے۔ اِس پرچم کی لمبائی 100فٹ اور چوڑائی 40 فٹ ہے، جبکہ اِس کا وزن 180کلو گرام ہے۔واپڈا ہاؤس کی عمارت کو بھی روشنیوں کی مدد سے سجایا گیا ہے۔

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عدالت طلب، جوئے کی ایپ کیس میں پیشرفت
- 8 گھنٹے قبل

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- 10 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 9 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
- 10 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈکپ میں حیران کن اسٹمپنگ، گیند وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر بیلز گرا گئی
- 8 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
- 8 گھنٹے قبل

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- 10 گھنٹے قبل

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 8 گھنٹے قبل

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز
- 8 گھنٹے قبل

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- 10 گھنٹے قبل