رواں سال خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے قتل کے سات واقعات رونما ہوئے ، صدر خواجہ سرا ایسوسی سی ایشن آرزو خان


پشاور میں خواجہ سرا سمیع عرف گل غٹے کو دوستی نہ کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
31 سالہ خواجہ سرا گل غٹئے کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقہ ضلع مردان سے تھا تاہم وہ گزشتہ 15 سال سے پشاور میں مقیم تھی ۔ پولیس کے مطابق چار اگست کی رات کو میوزک فنکشن کے بعد اپنی رہائش گاہ واپس جا رہی تھی کہ اس دوران رات کے ڈیڑھ بجے اسے ہشت نگری تھانے کے قریب گولیاں مار دی گئیں جس سے وہ شدید زخمی ہوئی اسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہی تاہم گزشتہ رات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
گل غٹئے کے قتل پر پشاور کی خواجہ سرا کمیونٹی سخت افسردہ ہے،شی میل ایسوسی ایشن پختونخوا کی صدر آرزوخان کے مطابق آئے روز خواجہ سراؤں کو قتل کرکے لاشیں پھینک دی جاتی ہیں جبکہ ملزمان کو سزا نہیں ملتی ، رواں سال خیبر پختونخوا میں ہمارے 7 خواجہ سرا قتل کئے جا چکے ہیں، گزشتہ چند سالوں کے دوران خیبر پختونخوا میں تقریبا 137 خواجہ سرا قتل کئے جا چکے ہیں جن میں سے صرف ایک ملزم کو سزا ہوئی۔
اے ایس پی ہشت نگری محمد علی کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے اور کیس میں دو ملزمان بھی گرفتار کئے جا چکے ہیں ،خواجہ سراؤں کو انصاف ضرور ملے گا۔
اس سے قبل رواں ہفتے خواجہ سرا کمیونٹی نے کے پی اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا تھا جس میں انڈومنٹ فنڈ نہ ملنے ، خواجہ سراؤں کے لئے تھانوں میں مختص ڈیسک کے قیام پر عملدرآمد نہ ہونے اور دیگر مطالبات شامل تھے۔
رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے خواجہ سراؤں کو تھانوں میں تعیناتی کے لئے کمیٹی تشکیل دی تھی ، خواجہ سراؤں کے خصوصی ڈیسک بنانے ، ایف آئی آر کے اندراج کے لئے معاونت کرنے کے لئے وعدہ کیا گیا تھا تاہم خصوصی ڈیسک نہ ہونے پر صوبہ بھر میں خواجہ سرا کمیونٹی مشکلات کا شکار ہے۔
رپورٹ: (کاشف الدین سید بیورو چیف جی این این پشاور)

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 10 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 11 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 11 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 12 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 8 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 7 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل











