جی این این سوشل

پاکستان

پاک بحریہ کے جہاز حنین کی ترک بحریہ کے ساتھ دسویں دو طرفہ بحری مشق میں شرکت

مشق  کے دوران مختلف مشترکہ آپریشنز کیے گئے جس کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک بحریہ کے جہاز حنین کی ترک بحریہ کے ساتھ دسویں دو طرفہ بحری مشق میں شرکت
پاک بحریہ کے جہاز حنین کی ترک بحریہ کے ساتھ دسویں دو طرفہ بحری مشق میں شرکت

اسلام آباد: پاک بحریہ کے حال ہی میں کمشن ہونے والے جہاز حنین  نے رومانیہ سے پاکستان کی طرف اپنے سفر کے دوران ترکیہ کا دورہ کیا اور ترک کوسٹ گارڈ کے جہاز گیلیبولو  (GELIBOLU) کے ساتھ دو طرفہ بحری مشق TURGUTREIS میں شرکت کی۔

مشق  کے دوران مختلف مشترکہ آپریشنز کیے گئے جس کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا تھا۔

قبل ازیں پی این ایس حنین نے گلوچک(Golcuk)اور اکساز (Aksaz)میں ترک بحری بندرگاہوں کا دورہ کیا۔ بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے اور ترک بحریہ کے اعلی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔گلوچک (Golcuk)میں قیام کے دوران پی این ایس حنین  کے کمانڈنگ آفیسر نے ترک بحریہ کے فلیٹ کمانڈر وائس ایڈمرل قادر یلدز  (Vice Admiral Kadir Yildiz) اور گلوچک(Golcuk) نیول بیس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی ٹونا بیسال (Rear Admiral Ali Tuna Baysal) سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور دونوں بحری افواج کے درمیان دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بندرگاہ اکساز میں قیام کے دوران ترک بحریہ کے کمانڈر سیکنڈ ڈسٹرائر سکواڈرن کموڈور کیپٹن چنک ٹاسلی (Commodore Captain Cenk TASLI) نے ٹی سی جی گیلیبولو کے کمانڈنگ آفیسر کے ساتھ جہاز کا دورہ کیا اور خطے اور اس سے باہر سمندر میں بہتر نظم و نسق برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی این ایس حنین کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کا موقع فراہم کرے گا۔ 

جرم

پاکستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے ، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے حملوں کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے ، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان اندریکا رتوتے کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔

اعلیٰ سطح کے وفد میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ، فدی ایل اور افغانستان میں اقوام متحدہ مشن کے سربراہ مالک سیسے بھی شامل تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ آمد پر اقوام متحدہ کے وفد کا خیر مقدم کیا۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کی بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی پرزور مذمت کی ، محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمگیر مسئلہ ہے، پاکستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز، پولیس اور شہریوں کی قربانیوں کی نظیر نہیں ملتی ، انہوں نے پاکستان میں حملوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ملوث ہونے کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے حملوں کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہی ہے، اس  کو ہر صورت روکنا ہو گا، پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا مرحلہ وار آغاز کیا جا چکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کے الیکٹرک کی بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 29 اگست کو سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کے الیکٹرک  کی  بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری

کراچی: کے الیکٹرک نے بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے ایک ماہ کے لئے بجلی 3 روپے 9 پیسے اضافے کی درخواست کردی ہے جب کہ اضافہ جولائی 2024 کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 29 اگست کو سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی میں اندورنی اختلافات ختم کرنے کیلئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی متحرک

عارف علوی کی پارٹی رہنماؤں سے ایک دوسرے کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی میں اندورنی اختلافات ختم کرنے کیلئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی متحرک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندورنی اختلافات کو ختم کرنے کیلئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی متحرک ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے پی ٹی آئی نے رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں جس کی تصدیق عاطف خان نے بھی کی ہے۔

عارف علوی نے سابق وزیر شکیل خان اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر سے رابطہ کیا اور پارٹی رہنماؤں سے ایک دوسرے کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست کی۔

سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی مشکل میں ہے احتیاط کی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll