Advertisement

خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کے مزید 2کیسز ،ملک بھر میں تشویش کی لہر

خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے کیسز میں اضافے کے بعد ملک بھر میں اس بیماری کے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا ہو گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اگست 16 2024، 8:02 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کے مزید 2کیسز ،ملک بھر میں تشویش کی لہر

پشاور :خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک صوبے میں اس بیماری کے 3مریض سامنے آ چکے ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق تینوں مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان میں سے دو کی تصدیق ہو چکی ہے۔

خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے کیسز میں اضافے کے بعد ملک بھر میں اس بیماری کے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اس بیماری سے نمٹنے کے لیے اقدامات کے بارے میں ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں ایم پاکس کے کیسز کے قریبی ممالک میں پھیلنے کے بعد ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بدھ کو افریقہ میں پھیلے ایم پاکس کو بین الاقوامی تشویش کی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا تھا۔

پاکستان میں اس سے قبل بھی ایم پاکس کے کیسز سامنے آ چکے ہیں، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مریضوں میں کس ویریئنٹ کی تشخیص ہوئی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق متحدہ عرب امارات سے آنے والے مریضوں میں وائرل انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔

حکومت اور صحت محکمہ ایم پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔ ان اقدامات میں مریضوں کو قرنطینہ کرنا، لوگوں کو آگاہ کرنا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شامل ہیں۔

عوام کو ایم پاکس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ ان میں ہاتھوں کو بار بار دھونا، بیمار لوگوں سے دوری، اور ماسک پہننا شامل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ منکی پاکس ایک سنگین بیماری ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

منکی پاکس کیا ہے؟

ایم پاکس ایک وائرل انفیکشن ہے جو دردناک خارش، بڑھے ہوئے لمف نوڈس اور بخار کا سبب بن سکتی ہے اور کچھ لوگوں کو بہت شدید بیمار کر سکتی ہے۔

Advertisement