جی این این سوشل

علاقائی

سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ سمیت متعدد افراد گرفتار

ذرائع کے مطابق انہیں حساس اداروں سے قریبی تعلقات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ سمیت متعدد افراد گرفتار
سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ سمیت متعدد افراد گرفتار

لاہور: سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کو حساس اداروں نے حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں حساس اداروں سے قریبی تعلقات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

شاہد سلیم بیگ پانچ سال تک پنجاب کے آئی جی جیل خانہ جات رہے اور عمران خان کے جیل جانے سے قبل ریٹائر ہوئے تھے۔ انہیں ان کی سرکاری رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر سے بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی جیل راولپنڈی کے دفتر سے ایک آفس سپرنٹنڈنٹ ناظم علی شاہ سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کا اردلی، اڈیالہ جیل کا ایک وارڈر اور ہیڈ وارڈر بھی حراست میں ہیں۔

ابھی تک اس گرفتاری کی واضح وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں حساس اداروں سے قریبی تعلقات اور ممکنہ طور پر کسی اور نوع کی گھنائونی سرگرمیوں کی وجہ سے کی گئی ہیں۔

تجارت

سی پیک کے دوسرے مرحلے پر کام شروع کردیا گیا ، وزیر منصوبہ بندی

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقتصادی راہداریاں سی پیک کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی پیک کے دوسرے مرحلے پر کام شروع کردیا گیا ، وزیر منصوبہ بندی

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)کی معاونت سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر کام شروع ہوگیا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہ کہ حکومت سی پیک کی پانچ نئی اقتصادی راہداریوں پر چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اقتصادی راہداریوں میں جدت، ذریعہ معاش ، ماحول دوست توانائی، علاقائی ترقی اور ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کی راہداریاں شامل ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقتصادی راہداریاں سی پیک کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین نے ان پانچ راہداریوں پر کام کے آغاز پر اتفاق کیا ہے جو پاکستان کے 5Es کے ڈھانچے سے جڑی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی میں اندورنی اختلافات ختم کرنے کیلئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی متحرک

عارف علوی کی پارٹی رہنماؤں سے ایک دوسرے کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی میں اندورنی اختلافات ختم کرنے کیلئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی متحرک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندورنی اختلافات کو ختم کرنے کیلئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی متحرک ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے پی ٹی آئی نے رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں جس کی تصدیق عاطف خان نے بھی کی ہے۔

عارف علوی نے سابق وزیر شکیل خان اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر سے رابطہ کیا اور پارٹی رہنماؤں سے ایک دوسرے کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست کی۔

سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی مشکل میں ہے احتیاط کی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بلوچستان میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکار و دیگر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ عوام دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکار و دیگر  کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاﺅس میں بلوچستان میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔

سکیورٹی فورسز کے جوانوں اور دیگر شہداءکے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی، نماز جنازہ کے شرکاءنے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ عوام دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll