جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمت میں اضافہ: فی تولہ سونہ 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے کا ہو گیا

سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں اضافہ: فی تولہ سونہ 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے کا ہو گیا
سونے کی قیمت میں اضافہ: فی تولہ سونہ 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے کا ہو گیا

کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 256 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے۔

صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 2461 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں اضافے کی متعدد وجوہات ہیں جن میں عالمی سطح پر سیاسی عدم استحکام، مہنگائی، اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کو ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھنا شامل ہیں۔

پاکستان

پی ٹی آئی میں اندورنی اختلافات ختم کرنے کیلئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی متحرک

عارف علوی کی پارٹی رہنماؤں سے ایک دوسرے کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی میں اندورنی اختلافات ختم کرنے کیلئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی متحرک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندورنی اختلافات کو ختم کرنے کیلئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی متحرک ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے پی ٹی آئی نے رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں جس کی تصدیق عاطف خان نے بھی کی ہے۔

عارف علوی نے سابق وزیر شکیل خان اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر سے رابطہ کیا اور پارٹی رہنماؤں سے ایک دوسرے کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست کی۔

سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی مشکل میں ہے احتیاط کی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خانہ کعبہ میں سیاسی ویڈیو بنانے پر پی ٹی آئی کراچی کے سینئر نائب صدر گرفتار

انہوں نے مزید کہا عمران خان کے  لیے بات کرنا ن لیگی فارم 47 والوں کے آگے جرم ہے اور یہ جرم اب ہم کرتے رہیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خانہ کعبہ میں سیاسی ویڈیو بنانے پر پی ٹی آئی کراچی کے سینئر نائب صدر گرفتار

رہنما پی ٹی آئی  اور سابق ایم این اے فہیم خان  کو سعودیہ عرب میں خانہ کعبہ پر 9 مئی کے جھوٹے بیانیہ پر حلف لیتے ہوئے ویڈیو بنانے پر گرفتار کرلیا گیا۔ 

ترجمان پی ٹی آئی فوزیہ صدیقی  کا کہناہے پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن اس گرفتاری کی پرزور مذمت کرتی ہے ،سابق ایم این اے فہیم خان نے کل خانہ کعبہ میں 9 مئی کے جھوٹے بیانیہ پر حلف لے کر بات کی ، بانی پی ٹی آئی  کے حق میں کوئی بھی بات ہو پاکستان ہو یا باہر گرفتار کرلیا جاتا  ہے،کیا اللہ کے گھر پر اپنے دل کی بات کرنا بھی جرم ہے۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں سے اپیل ہے کہ اس معاملہ پر فوری ایکشن لیں فارم 47 کی حکومت کی ایماء پر یہ سب کیا گیا ہے ،پورے پاکستان کے تمام سوشل میڈیا پر قدغن کے بعد اب ملک سے باہر بھی لوگوں کو گرفتار کرارہے ہیں ، فارم 47 کی حکومت ٹویٹر فیس بک نے سب کو بند کیا ہوا ہے اور ان کے خلاف تمام سوشل انجنز پر کاروائیوں کا مطالبہ بھی کرتے ہیں ،اصل معاملہ پاکستان کی جعلی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے ،سعودیہ عرب میں ن لیگ کے تعلقات ہیں ،جس پر پہلے بھی کئی پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے ۔ 

انہوں نے مزید کہا عمران خان کے  لیے بات کرنا ن لیگی فارم 47 والوں کے آگے جرم ہے اور یہ جرم اب ہم کرتے رہیں گے، عمران خان کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے ، ہم سب پاکستانی ہیں اور ہر محب الوطن پاکستان اس وقت تکلیف میں ہے ، پاکستان میں بولنے نہیں  دیا جاتا دنیا میں بھی بولنے نہیں دیا جائے گا ؟ہم فارم 47 کی جعلی حکومت اور سعودیہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں ،فارم 47 کی حکومت پاکستان میں بھی اور اللہ کے گھر میں بھی حق کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن یہ آوازیں بند نہیں ہونگی، 9 مئی کے جھوٹے بیانیہ کو پاکستان کی عوام جان چکی ہے جس کی انہیں بے حد تکلیف ہے کہ لوگ اس پر بات نا کریں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

فورسز کے  جاری آپریشنز میں اب تک 25  خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں خوارج بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فورسز کے  جاری آپریشنز میں اب تک 25  خوارج جہنم واصل

پاک فوج کی ضلع تیراہ میں  فتنتہ الخوارج کے خلاف 20 اگست سے جاری انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں  جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی ویڈیو اور تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔

ویڈیو میں افغانستان سے دراندازی کرنے والے خوارج کو  جہنم واصل ہوتے ہُوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کے  جاری آپریشنز میں اب تک 25  خوارج جہنم واصل ہو چکے ہیں جبکہ 11  دہشتگرد زخمی  ہُوئے۔

 جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں میں خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے۔ شدید خوف و ہراس میں خوارج اپنی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں خوارج بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll