جی این این سوشل

دنیا

بنگلادیشی سینئر فوجی افسر  کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

میجر جنرل ضیا الحسن کے لیے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا تا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بنگلادیشی سینئر فوجی افسر   کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بنگلادیش کے معزول انٹیلی جنس چیف ضیا الحسن  کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈھاکا کی عدالت میں سابق انٹیلی جنس چیف میجر جنرل ضیا الحسن پر طلبا تحریک کے دوران مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے ایک دکان میں کام کرنے والے 24 سالہ شاہجہان علی کی ہلاکت کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

سرکاری وکیل نے میجر جنرل ضیا الحسن کے لیے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا تاہم عدالت نے 8 روز کے لیے جیل بھیج دیا۔

یاد رہے کہ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد آرمی چیف نے ملک میں عبوری حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا تھا اور فوج کے بڑے عہدوں میں تبدیلی کی گئی تھی جس میں میجر جنرل ضیاء الحسن کو انٹیلی جنس ادارے کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا تھا۔

بعد ازاں معزول میجر جنرل ضیاء الحسن کو بیرون ملک جانے کی کوشش میں ڈھاکا ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔

دنیا

جاپان کا چین کے طیارے پر جاسوسی کا الزام

جاپان کے چیف کیبنٹ سیکریٹری نے اس خلاف ورزی کو مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیا اور احتجاجا ٹوکیو میں چینی سفارت خانے کے ایک اہلکار کو طلب کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپان کا چین کے  طیارے پر جاسوسی کا الزام

جاپان نے الزام عائد کیا ہے کہ چین کے جاسوس طیارے نے اس کے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
جاپانی حکام کے مطابق چینی جاسوس طیارے نے مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 29 منٹ پر تقریبا دو منٹ تک ڈانجو جزائر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

جاپان کے چیف کیبنٹ سیکریٹری نے اس خلاف ورزی کو مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیا اور احتجاجا ٹوکیو میں چینی سفارت خانے کے ایک اہلکار کو طلب کیا۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جہاں چین امریکہ اور جاپان سمیت اس کے اتحادیوں کے خلاف اثر و رسوخ کے لیے مقابلہ کر رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید

گزشتہ سال اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اب چوالیس ہزار چار سو چھہتر ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں آج (منگل) مزید 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔

گزشتہ سال اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اب چوالیس ہزار چار سو چھہتر ہو گئی ہے۔

 اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دیر البلاح میں اسرائیل کی طرف سے بڑے پیمانے پر انخلا کے حکم کے بعد اسے غزہ میں امدادی کارروائیاں روکنے پر مجبور کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ نے رفح سے نقل مکانی کے بعد دیر البلاح میں اپنا آپریشن سینٹر قائم کیا تھا جب اسرائیلی فورسز نے وہاں زمینی حملہ شروع کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب

نومنتخب  چیئرمین آئی سی سی  جے شاہ کا کہنا ہے کرکٹ کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی کوشش  کروں گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب

 بھارت کے جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق جے شاہ یکم دسمبر سے باقاعدہ  چیئرمین آئی سی سی عہدے کا چارج سنبھالیں گے،جے شاہ جنوری 2021 سے بطور چئیرمین ایشین کرکٹ کونسل کام کر رہے ہیں ،جے شاہ کے علاوہ کسی نے آئی سی سی کی چئیرمین شپ کیلئے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

نومنتخب  چیئرمین آئی سی سی  جے شاہ کا کہنا ہے کرکٹ کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی کوشش  کروں گا،لاس اینجلس اولمپک کرکٹ کی مقبولیت بڑھانے کےلیے بہت اہم ایونٹ ہے اس سے فائدہ اٹھائیں گے ۔ 

کرکٹ کے فروغ کیلئے آئی سی سی ٹیم اور رکن ممالک کےساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں ،جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے کرکٹ کے مختلف فارمیٹس کے بقا کیلئے توازن پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میری کوشش ہو گی کہ کرکٹ کو پہلے سے زیادہ مقبول کھیل بناؤں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll