جی این این سوشل

تفریح

یو یو ہنی سنگھ کا اپنے نئے البم ’گلوری‘ کا اعلان، پاکستانی گلوکار وہاب بگٹی اور صاحبان بھی شامل

18 ٹریکس پر مشتمل البم 26 اگست کو ریلیز ہوگی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یو یو ہنی سنگھ کا اپنے نئے  البم ’گلوری‘ کا اعلان،  پاکستانی گلوکار وہاب بگٹی اور صاحبان بھی شامل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی البم ’گلوری‘ کا اعلان کر دیا جس میں ’کوک اسٹوڈیو‘ پاکستان کے شہرت یافتہ وہاب بگٹی اور صاحبان بھی شامل ہیں۔

یویو سنگھ نے انسٹاگرام پر ٹریک لسٹ پوسٹ میں تصدیق کی اور 18 ٹریکس پر مشتمل البم کو ’میوزیکل ایکسپلوژن‘ قرار دیا جو 26 اگست کو ریلیز ہوگی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh)

کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والے پاکستانی گلوکار وہاب بگٹی اور صاحبان اطالوی فنکار لائونگ اور امریکی ریپر ہینڈلز کے ساتھ بالترتیب ’بیبا‘ اور ’ریپ گاڈ‘ گانے پر ٹیم بنائیں گے۔

بھارتی گلوکار نے ایک بیان میں البم کے بارے میں کہا کہ یہ البم سرحدوں کو عبور کرنے اور نئے رجحانات قائم کرنے کے بارے میں ہے۔

علاقائی

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس،سی پی او راولپنڈی ذاتی حیثیت میں طلب

عدالت نے سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس،سی پی او راولپنڈی ذاتی حیثیت میں طلب

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس میں عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

عدالت نے سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے سی پی او راولپنڈی کا جواب عدالت میں جمع کروایا گیا جس میں کہا گیا کہ سی پی او راولپنڈی نے مختلف اداروں اور چاروں صوبوں کی پولیس کو خطوط بجھوائے ہیں جس میں لاپتہ ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ محمد اکرم کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں، محمد اکرم کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔

عدالت نے سی پی او راولپنڈی کے جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا اور انہیں آئندہ سماعت پر عدالت طلب کرلیا۔

سماعت کے دوران پٹیشن کے قابل سماعت ہونے پر پٹیشنز کی وکیل ایمان مزاری نے دلائل دیتے ہو کہا کہ ایف ائی آر ہماری پٹیشن کی سماعت کے بعد درج ہوئی ہے لہذا یہ پٹیشن قابل سماعت ہے۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں لاپتہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کے حوالے سے دائر پٹیشن پر سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کےلئے  نشان امتیاز(ملٹری )کا اعزاز

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر بری افواج کو نشان امتیاز (ملٹری) دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر   کےلئے   نشان امتیاز(ملٹری )کا اعزاز

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل لی چیاؤمنگ کو  نشان امتیاز(ملٹری )نواز دیا۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر بری افواج کو نشان امتیاز (ملٹری) دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی،وزیر اعظم شہباز شریف و دیگر وزرا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پیپلز لبریشن آرمی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر نے ملاقات کی تھی اور دوران ملاقات آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون کو اجاگر کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ آرمی چیف نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی بری فوج کے کمانڈر اور جنرل عاصم منیر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کل ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی، صدر آل پاکستان انجمن تاجران

انہوں نے کہا کہ چند حکومتی ہم خیال تاجر نمائندے حکومت کی زبان بول رہے ہیں، حکومت تاجر دوست ٹیکس اسکیم کا قانون واپس لے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کل ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی، صدر آل پاکستان انجمن تاجران

صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ کل ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ملک بھر کے تاجر ظالمانہ ٹیکس کے خلاف کل کاروبار بند رکھیں گے۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات ہڑتال کے بعد ہوں گے، مذاکرات کے نام پر ہڑتال روکنے کے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند حکومتی ہم خیال تاجر نمائندے حکومت کی زبان بول رہے ہیں، حکومت تاجر دوست ٹیکس اسکیم کا قانون واپس لے۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا قانون واپس ںہ لیا تو 2 دن کی ہڑتال کا اعلان کر دیں گے، خرید و فروخت میں 70 فیصد کمی ہو چکی ہے تاجر اتنا ٹیکس کہاں سے دیں؟

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll