جی این این سوشل

دنیا

غزہ صورتحال، پوپ فرانسس نے بھی اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرار دیدیا

غزہ میں جاری بمباری اور گولیاں چلانے کی کارروائیاں کسی بھی قسم کے جواز کے بغیر نہتے شہریوں کے خلاف ہیں، پو پ فرانسس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ صورتحال، پوپ فرانسس نے بھی اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرار دیدیا
غزہ صورتحال، پوپ فرانسس نے بھی اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرار دیدیا

ویٹی کن سٹی: پوپ فرانسس نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر شدید ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری بمباری اور گولیاں چلانے کی کارروائیاں کسی بھی قسم کے جواز کے بغیر نہتے شہریوں کے خلاف ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق پوپ فرانسس نے اپنے بیان میں بتایا کہ غزہ سے مسلسل تکلیف دہ خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے ایک ماں اور بیٹی کو ریسٹ روم جاتے ہوئے گولی مارنے کے واقعے کی مثال دی، جسے انہوں نے "صریح دہشت گردی" قرار دیا۔

پوپ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں فعال کردار ادا کرے تاکہ غزہ میں انسانیت سوز واقعات کی روک تھام ہو سکے اور اسرائیل کی جارحیت کو روکا جا سکے۔ انہوں نے عالمی رہنماوں سے اپیل کی کہ وہ امن کے قیام کے لیے اقدامات کریں اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور بین الاقوامی تنظیمیں اور انسانی حقوق کے ادارے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ عالمی برادری کی جانب سے اس تنازعے کے حل کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے اور امن مذاکرات کی ضرورت زیادہ شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔

پاکستان

شہباز شریف سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات

 جنرل لی نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین آہنی بھائی، اسٹریٹجک پارٹنر اور قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف  سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات

: چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی بری افواج کے کمانڈر، جنرل لی چیاؤ منگ نے اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ہے،وزیر اعظم نے پاکستان آمد پر جنرل لی کا خیرمقدم کیا ۔  

جنرل لی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا پاکستان اور چین کے درمیان دہائیوں پر محیط اسٹریٹجک تعلقات ہیں اور دونوں ممالک قابل اعتماد دوست ہیں، دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو پاکستان میں وسیع عوامی، سیاسی اور ادارہ جاتی حمایت حاصل ہے جو دونوں ممالک کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔

 جنرل لی نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین آہنی بھائی، اسٹریٹجک پارٹنر اور قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے۔ 

 وزیراعظم نے عسکری سطح پر تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجک تعلقات خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔

 انہوں نے چین اور پاکستان کی دوطرفہ دوستی کو تعاون اور اشتراک کی نئی سطحوں تک بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے جنرل لی نے دونوں مسلح افواج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پیپلز لبریشن آرمی کے عزم کا اعادہ کیا۔

 دونوں فریقین نے پاک چین دوستی کے مختلف پہلوؤں بالخصوص دوطرفہ دفاعی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔  

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان کے شہداء کے لواحقین کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا امدادی پیکج کا اعلان

بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر گہرا رنج ہے اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی کے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان کے شہداء کے لواحقین کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا امدادی پیکج کا اعلان

پشاور:خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 10 ،10لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر گہرا رنج ہے اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہداء کے لواحقین کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

خیبر پختونخوا حکومت نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق پانچ افراد کے لیے بھی شہداء پیکج کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا۔مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگاکر مسافروں کو بسوں سے اتارا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیو یارک میں پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے حوالے سے پریڈ کا انعقاد

پریڈ کی قیادت نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ( این وائے پی ڈی)کے ایک یونٹ اور بینڈ نے کی۔نیویارک پولیس میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی امریکیوں کے ایک گروپ نے بھی پریڈ کے ساتھ مارچ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیو یارک میں پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے حوالے سے پریڈ کا انعقاد

امریکا کے شہر نیو یارک میں پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے حوالے سے پریڈ کا انعقاد کیا گیاجس میں نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈم ، امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (اے پی اے سی اے سی) کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد اور سینکڑوں پاکستانی نژاد امریکی شہریوں نے شرکت کی،زیادہ تر پاکستانی قومی لباس میں تھے۔ میئر نیو یارک سٹی ایرک ایڈم نے پاکستانیوں کے اجتماع کو خوش آمدید کہا اور انہیں یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’قائد اعظم زندہ باد‘‘ کے نعروں کے درمیان کہا کہ میں پاکستانی کمیونٹی کا دوست ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔

پریڈ کی قیادت نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ( این وائے پی ڈی)کے ایک یونٹ اور بینڈ نے کی۔نیویارک پولیس میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی امریکیوں کے ایک گروپ نے بھی پریڈ کے ساتھ مارچ کیا۔ اس موقع پر پاکستانی ثقافت پر مبنی فلوٹس بھی موجود تھے جن پر بینڈوزنے حب الوطنی کے گیت گائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے پی پی اے سی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے امریکی سیاسی نظام میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی فعال شرکت پر زور دیا اور تجویز پیش کی کہ اس طرح اقدامات سے ملک کےسماجی و اقتصادی منظرنامے پر زیادہ اثر پڑے گا۔ تنظیم کے نمائندے اسد چوہدری نے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کے خاص طور پر نوجوانوں کو مقامی سیاست میں حصہ لینے، ووٹ رجسٹر کرانے اور زیادہ اثر و رسوخ حاصل کرنے کے وژن کے لیے متحد ہونے پر زور دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll