لاہور میں گلبرگ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، چونگی امرسدھواور مال روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کی وجہ سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں


لاہور/کراچی/کوئٹہ : ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے زندگی معمول سے باہر ہو چکی ہے۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیںاور رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔
لاہور میں گلبرگ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، چونگی امرسدھو، فتح گڑھ، ہربنس پورہ اور مال روڈ سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے ہونے والی بارش کی وجہ سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ فاروق آباد، وہاڑی، جلال پور پھٹیاں اور کامونکی میں تو بارش کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ جل تھل ایک ہو گیا۔
کراچی میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں 15 سے 30 ملی میٹر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
بلوچستان میں ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ فصلیں اور رابطہ سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔
اسلام آباد میں بھی برسات ہوئی ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔
بورے والا شہر اور اسکے مضافات میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا ہے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ کالج روڑ، عارف بازار سمیت اہم سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ مختلف فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی کی سپلائی بھی معطل رہی۔
بارشوں کے پیش نظر واپڈا سمیت دیگر اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہیں اور آئندہ چند دنوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
حکومت نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کر دیئے ہیں۔ ریسکیو اہلکار متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 6 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 4 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 گھنٹے قبل










