جی این این سوشل

جرم

 اے این ایف کی بڑی کارروائی: 78 کلو سے زائد منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار

 اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودیہ اور بحرین جانے والے 2 مسافروں سے 2.8 کلو آئس برآمدہوئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 اے این ایف کی بڑی کارروائی: 78 کلو سے زائد منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار
 اے این ایف کی بڑی کارروائی: 78 کلو سے زائد منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار

اسلام آباد :پاکستان میں منشیات کے خلاف جنگ میں اے این ایف نے ایک بار پھر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں کی گئی 8 مختلف کارروائیوں میں اے این ایف نے 78 کلو سے زائد منشیات برآمد کی ہیں جن کی مجموعی مالیت 7,504,000 روپے بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، اے این ایف نے 9 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

 اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودیہ اور بحرین جانے والے 2 مسافروں سے 2.8 کلو آئس برآمدہوئی، ایم ون اسلام آباد کے قریب دو مختلف کاروائیوں میں 40.8 کلو گرام چرس اور 2.4 کلوگرام افیون برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

 شاہراہ شاہ والی کراچی کے قریب دو ملزمان سے 14.4 کلو گرام چرس برآمدہوئی، لاہور میں ساتو کاٹلہ گاؤں میں موٹر سائیکل سوار سے 8.4 کلو گرام چرس برآمدہوئی، اسلام آباد کے سیکٹر جی 15 میں ملزم سے 6 کلو گرام چرس اور 1.2 کلو گرام افیون برآمدکی گئی۔

 سیالکوٹ میں ملزم سے 2.2 کلو گرام چرس برآمدہوئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔    

گرفتار تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

اے این ایف کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اے این ایف کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتیں گے اور انہیں قانون کے شکنجے میں لائیں گے۔

جرم

حملہ آور ناراض لوگ نہیں بلکہ ریاستی دہشت گرد ہیں ، وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی نے اپنا ہیڈ کوارٹرز افغانستان میں رکھا ہوا ہے، جن لوگوں کو چھوڑا گیا یہ وہی لوگ ہیں جو دہشت گردی کررہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حملہ آور ناراض لوگ نہیں بلکہ ریاستی دہشت گرد ہیں ، وزیر داخلہ

لاہور: وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ حملہ آور ناراض لوگ نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جو لوگ ناراض ہیں ان کو منائیں گے دہشت گردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی، دہشدت گردی میں ٹی ٹی پی سمیت کچھ اور قوتیں بھی ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی نے اپنا ہیڈ کوارٹرز افغانستان میں رکھا ہوا ہے، جن لوگوں کو چھوڑا گیا یہ وہی لوگ ہیں جو دہشت گردی کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہباز شریف سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات

 جنرل لی نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین آہنی بھائی، اسٹریٹجک پارٹنر اور قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف  سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات

: چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی بری افواج کے کمانڈر، جنرل لی چیاؤ منگ نے اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ہے،وزیر اعظم نے پاکستان آمد پر جنرل لی کا خیرمقدم کیا ۔  

جنرل لی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا پاکستان اور چین کے درمیان دہائیوں پر محیط اسٹریٹجک تعلقات ہیں اور دونوں ممالک قابل اعتماد دوست ہیں، دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو پاکستان میں وسیع عوامی، سیاسی اور ادارہ جاتی حمایت حاصل ہے جو دونوں ممالک کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔

 جنرل لی نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین آہنی بھائی، اسٹریٹجک پارٹنر اور قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے۔ 

 وزیراعظم نے عسکری سطح پر تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجک تعلقات خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔

 انہوں نے چین اور پاکستان کی دوطرفہ دوستی کو تعاون اور اشتراک کی نئی سطحوں تک بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے جنرل لی نے دونوں مسلح افواج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پیپلز لبریشن آرمی کے عزم کا اعادہ کیا۔

 دونوں فریقین نے پاک چین دوستی کے مختلف پہلوؤں بالخصوص دوطرفہ دفاعی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ سست روی کے خلاف درخواست پر سماعت 3 ستمبر تک ملتوی

عدالت نے کہا کہ دس دن سے بزنس کمیونٹی شکایت کر رہی ہے انٹرنیٹ سے متعلقہ ہر کوئی شکایت کر رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ سست روی کے خلاف درخواست پر سماعت 3 ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ میں سست روی کے خلاف درخواست پر سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

پیر کو انٹرنیٹ سست روی اور فائر وال کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت تین ستمبر پر حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور ممبر ٹیکنیکل وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو آئندہ سماعت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ آئی ٹی سے متعلق جو لوگ کام رہے ہیں یہ ساری چیزیں انٹرنیٹ کی مرہون منت ہیں۔پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ پہلے ہمیں پتا چلا دو کیبلز کٹی ہوئیں تھیں اور اب ہمیں کل میسج آیا تیسری کیبل بھی کٹ گئی ہے۔عدالت نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں کیس زیر التواء ہے یہاں بھی کوئی ذمہ داری نہیں لے رہا، کیبل یا کیبلز کٹ گئی ہیں اس کا ذمہ دار پی ٹی اے ہے یا کون ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہماری کسی انسٹالیشن کی وجہ سے کوئی ایشو نہیں آیا۔

عدالت نے کہا کہ دس دن سے بزنس کمیونٹی شکایت کر رہی ہے انٹرنیٹ سے متعلقہ ہر کوئی شکایت کر رہا ہے، حکومت کہہ رہی ہے خراب ہے بس خراب ہے اب یہ پرانا دور تو نہیں جب ایک فون خراب ہوتا تھا تو خراب ہی ہے۔وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ انٹرنیٹ چل رہا ہے واٹس ایپ کے فنکشن متاثر ہو رہے ہیں آڈیو ویڈیو صحیح طریقے سے سینڈ نہیں ہو رہیں، چیئرمین پی ٹی اے نے کہا ہے ویب آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریٹ کررہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ سکیورٹی اور نیشنل انٹرسٹ کا معاملہ ہو تو عدالت کے دیکھنے کے لیے رپورٹ دے دیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll