جی این این سوشل

دنیا

سوڈان میں ہیضے کی وبا ء پھوٹنے سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے

سوڈان کے متعدد علاقوں میں ڈینگی اور گردن توڑ بخار بھی تیزی سے پھیل رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سوڈان میں ہیضے کی وبا ء پھوٹنے سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

افریقی ملک سوڈان میں ہیضے کی وباء سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ملک بھر میں 11 ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں ،سوڈان کے متعدد علاقوں میں ڈینگی اور گردن توڑ بخار بھی تیزی سے پھیل رہا ہے ، حکام نے بتایا کہ ایک عشرے کے دوران ہیضے سے سب سے زیادہ شرحِ اموات ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے سوڈان میں ہیضے کی وباء کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیضے کی حالیہ وباء زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ہے۔ سوڈان میں خانہ جنگی کی وجہ سے پیدا ہونے والے انسانی بحران نے انفیکشنز کو بڑھا دیا ہے، جس میں ہیضہ بھی شامل ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں اموات کی شرح کے حساب سے ہیضے کی حالیہ وبائیں زیادہ مہلک رہی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہیضہ آلودہ خوراک اور پانی میں پھیلنے والے بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے، اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صاف پانی اور صفائی ستھرائی تک رسائی ضروری ہوتی ہے، لیکن خانہ جنگی کے باعث سوڈان میں اس حوالے سے حالات ابتر ہیں۔

 

پاکستان

تونسہ میں پولیس مقابلے کے دوران فتنۃ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او وہوا، سب انسپکٹر صادق اور کانسٹیبل مظمر نذیر زخمی ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تونسہ میں پولیس  مقابلے کے دوران فتنۃ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک

فتنۃالخوارج کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بڑی کامیابی مل گئی، تھانہ سٹی تونسہ کی حدود میں پولیس سے مقابلے کے دوران فتنۃ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 اگست کو تھانہ سٹی تونسہ کی حدود میں سٹی فوڈ کلب کے قریب فتنۃ الخوارج کا ایک گروہ دہشت گردی کی بڑی کارروائی کے لیے موجود تھا، ایس ایچ او تحصیل وہوا ضلع تونسہ کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر فوری چھاپہ مارا گیا۔

پولیس کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جہاں پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او وہوا، سب انسپکٹر صادق اور کانسٹیبل مظمر نذیر زخمی ہوگئے جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر تونسہ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اس کارروائی سے فتنۃالخوارج کو شدید دھچکا لگا، اہل علاقہ نے دہشت گردوں کا مردانہ وار مقابلہ کرنے پر پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرِ اعظم کی کرم کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت

پولیس کے افسران و جوانوں کی دھشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں ہیں، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرِ اعظم کی  کرم کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی  مذمت

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کرم کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے افسران و جوانوں کی دھشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں ہیں۔

وزیرِ اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہید کی بلند درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔

شہباز شریف نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکار کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بناتےہوئے حملے کے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی بھی ہدایت کر دی۔ 

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پولیس کے افسران و جوانوں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں ہیں، پولیس کے افسران و جوانوں کی فرض شناسی پر مجھ سمیت پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی

پی ٹی آئی نے ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے بعد 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی ہوگیا۔ پی ٹی آئی نے ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہ نما شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی تمام توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی، اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

تحریک انصاف لاہور کی قیادت کے میدان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے جلسے کی تیاریاں بھی نہیں ہوسکیں،  پی ٹی آئی نے لاہور میں 27 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن تاحال انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسے کے لیے باضابطہ اجازت نہیں ملی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی لاہور کو پانچویں درخواست جمع کرادی گئی ہے، پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب صدر اکمل خان باری نے درخواست جمع کرائی۔

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب اکمل خان نے الزام عائد کیا کہ ڈی سی لاہورہائیکورٹ کے احکاماتِ کے باوجود تاحال جلسہ گاہ کی جگہ کے بارے میں آگاہ نہیں کر رہے، ڈی سی لاہور کو عدالتی آرڈر کی کاپی بھی جمع کرائی گئی ہے۔

قبل ازیں، رہنما پی ٹی آئی خرم کھوسہ نے کہا تھا کہ ہم نے جلسہ ملتوی نہیں کیا لیکن انتظامیہ تاحال جلسے کے لیے جگہ مختص نہیں کر رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll