جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

پاکستان میں آج رات سال کا پہلا سپر بلیو مون کتنے بجے دیکھا جا سکتا ہے؟

 سال کا پہلا سپر بلیو مون رات 11 بج کر 26 منٹ پر اپنی پوری چمک کے ساتھ نظر آئے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں آج رات سال کا پہلا سپر بلیو مون کتنے بجے دیکھا جا سکتا ہے؟
پاکستان میں آج رات سال کا پہلا سپر بلیو مون کتنے بجے دیکھا جا سکتا ہے؟

لاہور : آج رات پاکستان میں آسمان پر ایک نایاب فلکیاتی نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔ سال کا پہلا سپر بلیو مون رات 11 بج کر 26 منٹ پر اپنی پوری چمک کے ساتھ نظر آئے گا۔ پاکستان خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے مطابق چاند زمین کے قریب ترین مقام پر ہوگا جس کی وجہ سے یہ معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

سپر بلیو مون کیا ہے؟

بہت سے لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بلیو مون کا مطلب یہ نہیں کہ چاند کا رنگ نیلا ہو جائے گا۔ یہ صرف ایک اصطلاح ہے جو اس وقت استعمال ہوتی ہے جب ایک ہی مہینے میں دو مکمل چاند نظر آئیں یا پھر ایک ہی سیزن میں چار مکمل چاند ہوں۔ آج نظر آنے والا سپر بلیو مون سیزنل بلیو مون کی مثال ہے، یعنی یہ اس سیزن کا تیسرا مکمل چاند ہے۔

سپر بلیو مون کی اہمیت:

سپر بلیو مون کا نظارہ بہت کم ہوتا ہے اور اس لیے یہ فلکیاتی دلچسپی کا باعث ہے۔ اگلے سپر بلیو مون کو دیکھنے کے لیے ہمیں 2037 تک انتظار کرنا پڑے گا۔ تاہم، اچھی خبر یہ ہے کہ اس سال اگست، ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں مسلسل چار مہینوں تک سپر مون کا نظارہ کیا جا سکے گا۔

سپر بلیو مون کو کیسے دیکھا جا سکتا ہے؟

سپر بلیو مون کو دیکھنے کے لیے کسی خاص آلات کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اسے کھلی جگہ یا اپنی چھت پر کھڑے ہو کر واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔ تاہم، اگر آپ اسے زیادہ واضح طور پر دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ دوربین یا ٹیلی اسکوپ کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

سپر بلیو مون کا ثقافتی اور مذہبی اہمیت:

 مختلف ثقافتوں اور مذاہب میں چاند کو ہمیشہ سے خاص اہمیت حاصل رہی ہے۔ سپر بلیو مون جیسے نایاب فلکیاتی واقعات کو لوگ مختلف عقائد اور روایات سے جوڑ کر دیکھتے ہیں۔

سائنسدانوں کے لیے اہمیت:

سائنسدانوں کے لیے سپر بلیو مون ایک اہم موقع ہوتا ہے تاکہ وہ چاند کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکیں۔ وہ چاند کی سطح اس کی ساخت اور اس کے گرد گھومنے والے اجسام کا مطالعہ کرتے ہیں۔

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، 16 اگست تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرکی مالیت 9 ارب 29 کروڑ 18 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکس کے ذخائر میں 30 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جب کہ کمرشل بینکس کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 8 کیسز رپورٹ

ایک ہفتے میں 36  کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 296 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ترجمان محکمہ صحت 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 8 کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 8 کیسز سامنے آ گئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتے میں 36  کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 296 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سے 2 جبکہ راولپنڈی میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ اکاڑہ ، ساہیوال، رحیم یار خان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فورسز کے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 27 فلسطینی شہید

شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوئے، ان 11 افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز کے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 27 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی جانب سے وسطی اور جنوبی غزہ کے علاقوں میں حملوںکا سلسلہ نہ رکا، کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 27 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق یہ کارروائیاں امریکی صدر جو بائیڈن کے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہیں۔

شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوئے، ان 11 افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ سول ایمرجنسی سروس کے مطابق ان میں سے کچھ افراد کی لاشیں جل چکی تھیں جن کی شناخت بھی مشکل ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز کی جانب سےوسطی غزہ کی پٹی المغازی کیمپ کے ایک گھر میں ہونے والے حملے میں ایک مقامی صحافی سمیت 6 افراد شہید ہوئے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جنوب میں الگ الگ حملوں میں 5 دیگر افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔

بعد ازاں جمعرات کوخان یونس میں ایک چوک کے قریب لوگوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی اور اسرائیلی وفود نےجمعرات کو قاہرہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے اجلاسوں کا ایک نیا دور شروع کیا ہے، جنگ بندی پر مہینوں تک جاری رہنے والی بات چیت انہی مسائل پر مبنی ہے لیکن اسرائیل اور حماس اپنے مطالبات پر مضبوطی سے ڈٹے ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll