جی این این سوشل

کھیل

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز، فاسٹ بولر عامر جمال باہر

عامر جمال کمر کی تکلیف سے دوچار ہیں اور ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہو پائے، پی سی بی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز، فاسٹ بولر عامر جمال باہر
بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز، فاسٹ بولر عامر جمال باہر

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے فاسٹ بولر عامر جمال کو باہر کر دیا ہے۔ بورڈ کے مطابق عامر جمال کمر کی تکلیف سے دوچار ہیں اور ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہو پائے۔ انہیں کاؤنٹی کرکٹ کے دوران یہ تکلیف لاحق ہوئی تھی۔ 

قبل ازیں عامر جمال کو بنگلہ دیش سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن ان کی شمولیت ان کی فٹنس پر مشروط تھی۔ اب انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس پر کام کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل کامران غلام اور ابرار احمد کو بھی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کیا جا چکا ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے شروع ہوگا۔ 

پاکستان

بظاہر لگ رہاہے کہ جبری گمشدگی کا فائدہ حکومت کو ہو رہا ہے، اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہر مشوانی کے 2 لاپتہ بھائیوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بظاہر لگ رہاہے کہ جبری گمشدگی کا فائدہ حکومت کو ہو رہا ہے، اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لاپتہ افراد کے کیس میں ریمارکس دیئے کہبظاہر لگ رہاہے کہ جبری گمشدگی کا فائدہ حکومت کو ہو رہا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہر مشوانی کے 2 لاپتہ بھائیوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ 

درخواست گزار اظہر مشوانی کے والد کے وکیل بابر اعوان اور آمنہ علی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دو گل بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کچھ معلوم ہوا ہے؟ جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ آج بھی ہائی لیول پر رابطہ ہوا ہے، ہر لحاظ سے کوشش کی جا رہی ہے۔

دوران سماعت بابراعوان نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ 5 قوانین بغاوت اور بغاوت پر اکسانے کو ڈیل کرتے ہیں، کہیں نہیں بتایا گیا قومی مفاد کیا ہے، مجھ سے پوچھیں گے قومی مفاد کیا ہے تو میں کہوں گا بجلی کی قیمت کم کرو، بلوچستان والا کہے گا مجھے گیس فراہم کرو، اس کا یہ قومی مفاد ہے۔

اس دوران پنجاب پولیس لاہور سے ایس پی عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ فیملی کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کی گئی ہے، ریزولیوشن کم ہونے کی وجہ سے نادرا یا فرانزک ایجنسی سے کچھ پتا نہیں چل سکا، جیو فینسنگ 10 ہزار نمبرز کی حاصل کی لیکن ابھی تک کچھ معلوم نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج 23 اگست تک کوئی بھی قابل عمل معلومات نہیں ملی، سیف سٹی پراجیکٹ ہر اینگل سے کور نہیں کر پاتا، اس وقت تک کوئی بھی لا انفورسمنٹ ایجنسی اس حوالے سے کچھ پتا نہیں چلا سکی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ بظاہر یوں لگ رہا ہے کہ حکومت کو ہی جبری گمشدگیوں کا فائدہ ہو رہا ہے، کیسے اس ملک میں لوگ اغوا ہوتے ہیں اور چیف ایگزیکٹو کچھ نہیں کرتے، اٹارنی جنرل نے کہا تھا وزیراعظم کو اس معاملے پر بریف کروں گا، چیف ایگزیکٹو کو ان معاملات کا پتا ہے مگر پھر بھی لوگ جبری طور پر لاپتہ ہو جاتے ہیں۔

وکیل بابراعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس اس عدالت کے آرڈر پڑھنے کا وقت ہی نہیں۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ جب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ کیس شروع ہوا ہے تفتیش رک گئی ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جیو فینسنگ رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پوچھا کہ کب سے لاپتہ ہیں یہ دونوں، جس پر پولیس افسر نے بتایا کہ 6 جون سے غائب ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 3 ماہ ہوگئے ہیں 2 بندے جبری طور پر لاپتہ ہیں، ان کے خاندان پر جو گزر رہا ہوگا ہمیں اندازہ ہے، لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے مگر چیف ایگزیکٹو کچھ نہیں کر رہے۔

دوران سماعت وکیل بابر اعوان نے وزیراعظم کو عدالت بلانے کی استدعا کر دی، جس پر عدالت نے کہا کہ آئین میں ریاست کے سربراہ وزیراعظم جبکہ قانون کا سربراہ اٹارنی جنرل ہوتے ہیں، ہم نے ایک پراسس کے مطابق اٹارنی جنرل کو عدالت بلایا تھا۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اگر حکومت کو ڈیو پراسس فالو نہیں کرنا تو پھر کیا کہہ سکتے ہیں، ان چیزوں سے ملک کی کتنی بدنامی ہو رہی ہے، ان کو اندازہ نہیں، کیس کو منگل تک کیلئے رکھ رہا ہوں مگر منگل کو میں نہیں ہوں گا، میرے نہ ہونے کی وجہ سے اس کیس میں تاخیر نہیں چاہتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

رونالڈو کی یوٹیوب پر دھوم ، ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز!

رونالڈو کا یوٹیوب چینل دنیا میں سب سے کم وقت میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والا چینل بن گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رونالڈو کی یوٹیوب پر دھوم ، ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز!

ریاض: پرتگال کے فٹبال کے بادشاہ اور النصر کلب کے کیپٹن کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ رونالڈو نے حال ہی میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا ہے اور اسے ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے سبسکرائب کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی رونالڈو کا یوٹیوب چینل دنیا میں سب سے کم وقت میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والا چینل بن گیا ہے۔

چند گھنٹوں کے اندر ہی رونالڈو کے چینل کو 50 لاکھ سے زائد لوگوں نے فالو کر لیا۔ یہ ایک ناقابل یقین کارنامہ ہے اور رونالڈو نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبول شخصیت ہیں۔

رونالڈو پہلے ہی انسٹاگرام، فیس بک اور ایکس سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 917 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے کھلاڑی ہیں۔ ان کی یہ مقبولیت انہیں دنیا کے مہنگے ترین ایتھلیٹس میں سے ایک بناتی ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر رونالڈو نے کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک نئی سطح پر جڑنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں کو اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرانا چاہتے ہیں جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔ رونالڈو نے یہ بھی کہا کہ مختلف موضوعات پر متعدد مہمانوں کی ایک انٹرویو سیریز بھی شروع کرنے والے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پشاور ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا دوسرا کیس، وزارت صحت کی تصدیق

پشاور ایئرپورٹ پر قائم ہیلتھ ڈیسک نے مریض کا فوری طور پر ٹیسٹ کیا جو مثبت آیا اور مریض کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا دوسرا کیس، وزارت صحت کی تصدیق

اسلام آباد: وزارت صحت نے منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کر دی۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں منکی پاکس کا یہ دوسرا کیس ہے، جس میں مریض خلیجی ممالک سے علامات کے ساتھ آیا تھا۔ 

پشاور ایئرپورٹ پر قائم ہیلتھ ڈیسک نے مریض کا فوری طور پر ٹیسٹ کیا جو مثبت آیا اور مریض کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیراعظم کے کوآرڈینٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرت نے بتایا کہ وزارت صحت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایئرپورٹس پر اسکریننگ اور سرویلنس کا موثر نظام قائم کیا گیا ہے ۔عوام کو وباؤں سے محفوظ رکھنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll