جی این این سوشل

تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک کا رئیل اسٹیٹ میں ٹیکس اصلاحات کا مطالبہ

اگر حکومت پراپرٹی ڈویلپمنٹ پر ٹیکس عائد کرے اور اوپن پلاٹس پر 6 سال بعد ٹیکس استثنیٰ ختم کر دے تو اس سے ملکی خزانے کو کافی فائدہ ہو سکتا ہے، رپورٹ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایشیائی ترقیاتی بینک کا رئیل اسٹیٹ میں ٹیکس اصلاحات کا مطالبہ
ایشیائی ترقیاتی بینک کا رئیل اسٹیٹ میں ٹیکس اصلاحات کا مطالبہ

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑی تبدیلیاں لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ 

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ڈویلپمنٹ پر موجودہ ٹیکس استثنیٰ کی وجہ سے مینوفیکچرنگ اور زراعت جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کم ہو رہی ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق اگر حکومت پراپرٹی ڈویلپمنٹ پر ٹیکس عائد کرے اور اوپن پلاٹس پر 6 سال بعد ٹیکس استثنیٰ ختم کر دے تو اس سے ملکی خزانے کو کافی فائدہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پراپرٹی ڈویلپرز کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ کی وجہ سے زیادہ تر سرمایہ دار رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ رئیل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی وجہ سے مینوفیکچرنگ اور زراعت جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کم ہو رہی ہے۔دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کم ہونے کی وجہ سے ملک کی مجموعی پیداوار اور روزگار کے مواقع کم ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پراپرٹی ڈویلپمنٹ پر ٹیکس عائد کر کے حکومت ملکی خزانے کو مضبوط بنا سکتی ہے۔اوپن پلاٹس پر 6 سال بعد ٹیکس استثنیٰ ختم کر کے حکومت اضافی آمدن حاصل کر سکتی ہے۔حکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جن سے مینوفیکچرنگ اور زراعت جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ مل سکے۔

اے ڈی بی نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر متبادل توانائی کے ذرائع کو فروغ دینے، پانی کے وسائل کا بہتر انتظام کرنے، ٹھوس فضلے کے مناسب انتظام اور شہری نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

 

جرم

رحیم یار خان: پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم جوابی کارروائی میں ہلاک 

واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے، اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، آئی جی پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان: پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم جوابی کارروائی میں ہلاک 

پنجاب پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق رات گئے شروع کیے گئے آپریشن میں بشیر شر کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ اس کےدو ساتھی نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی ہوئے ۔بشیر شر خطرناک ڈاکو تھا اور اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گزشتہ روز12 پولیس اہلکاروں کو شہیدکیا تھا۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے۔ واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے، اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ میں ڈاکوؤں نے پولیس کے قافلے پر اچانک حملہ کردیا تھا۔ اس حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر آپریشن شروع کردیا تھا جس کے نتیجے میں بشیر شر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ حکومت کا چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان

سکولوں میں تعطیل صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ حکومت کا  چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ پر سکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔  

سکولوں میں تعطیل صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے، سندھ صوبائی محکمہ تعلیم نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پیر 26 اگست کو صوبے کے تمام سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں تعطیل دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنےکا فیصلہ

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیا ،ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنےکا فیصلہ

لاہور :وفاقی حکومت کے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس فیصلے سے نہ صرف ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں بلکہ غریب عوام کو بھی مہنگائی کی ایک نئی لہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ اس سے ان کی روزگار پر برا اثر پڑے گا۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے 6 ہزار ملازمین مستقل ہیں جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔

اس حوالے سے سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کر رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ حکومت کے پاس یوٹیلیٹی سٹورز کو چلانے کے لیے کافی فنڈز نہیں ہیں۔ 

ائٹ سائزنگ کمیٹی نے تجاویز تیار کی ہیں جس میں مختلف وزارتیں بھی شامل ہیں، وفاقی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں جس کے باعث یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہا کہ رائٹ سائزنگ کمیٹی کی دیگر اداروں کو بند کرنے تجویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی،کابینہ کی منظوری کے بعد جو ٹائم لائن طے ہوگا اس کے مطابق سٹورز بند ہو جائیں گے۔

یوٹیلیٹی سٹورز بند ہونے سے ملک میں مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ہےاور ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے 6 ہزار ملازمین مستقل ہیں جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll