مراد علی شاہ نے کہا کہ جو 50 سال میں نہیں ہوا وہ 7،8 سال میں کر کے دکھایا، کوئی بھی پرائیویٹ اسپتال 25 فیصد سے کم میں سہولیات نہیں دیتا


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 15 ملکوں سے لوگ علاج کیلئے یہاں آرہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جناح اسپتال میں نئے یونٹس کی اقتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئےسائبر نائف پر41 لاکھ ڈالر لاگت آئی ہے، عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ سہولیات دیں گے جو 50 سال میں عوام کو نہ مل سکیں، 15 ملکوں سے لوگ علاج کیلئے یہاں آرہے ہیں، 18 ویں ترمیم کے بعد 3 بڑے اسپتال ہمارے پاس آئے، تینوں اسپتالوں میں بستروں کی تعداد4 ہزار پر لے گئے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ جو 50 سال میں نہیں ہوا وہ 7،8 سال میں کر کے دکھایا، کوئی بھی پرائیویٹ اسپتال 25 فیصد سے کم میں سہولیات نہیں دیتا، ہم نے سوچا اپنے اسپتالوں کو بہترکیوں نہ کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کا مطلب پرائیویٹ اسپتال سہولتیں دیں، سندھ بھر کے اسپتالوں میں نئے یونٹس قائم کیے، ہرسال 100 نئے بیڈز کا اضافہ کر رہے ہیں، ہم پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سائبر نائف کی پہلی مشین 2017 میں لائی گئی، پاکستان کے کسی بھی اسپتال میں یہ مشین نہیں ہے، بلاول بھٹو مجھ سے ناراض ہیں، کہتےہیں میڈیا پر اپنے کاموں کی تشہیرکیوں نہیں کرتے، اگرسارا دن میڈیا پر آؤں گا تو کام کب کروں گا۔

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 20 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل






