پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اگلے ماہ بھارتی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی
مولا جٹ 2022 میں پاکستان میں ریلیز ہوئی تھی اور غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی۔ فلم مولا جٹ 1979 کی ہٹ فلم مولا جٹ کا ری میک ہے


ممبئی: پاکستانی معروف اداکار فواد خان کی بلاک بسٹر پاکستانی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ آئندہ ماہ بھارتی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکار فواد خان کی میگا ہٹ فلم بھارتی شائقین کے لیے 20 ستمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی ۔
یاد رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے دیگر مرکزی کرداروں میں ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔
بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کے مطابق فلم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھارت میں ممکنہ طور پر زی اسٹوڈیوز ریلیز کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان دشمن انتہاپسند پاکستانی فلمدی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھارت میں ریلیز نہ ہونے دینے کی دھمکی دے چکے ہیں۔
مولا جٹ 2022 میں پاکستان میں ریلیز ہوئی تھی اور غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی۔ فلم مولا جٹ 1979 کی ہٹ فلم مولا جٹ کا ری میک ہے۔ فلم کے دو مرکزی کردار مولا جٹ اور نوری نت نے غیر معمولی شہرت حاصل کی تھی جو اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے ادا کیے تھے۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 18 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 19 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل






