جی این این سوشل

علاقائی

سپریم کورٹ کی جانب سے حلقے این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

ڈی جی لا الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ریکارڈ پر ایسی کوئی درخواست موجود نہیں ہے تاہم اسی کے ساتھ عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما علی گوہر بلوچ کی اپیل خارج کردی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ کی جانب سے حلقے این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما علی گوہر بلوچ کی فیصل آباد کے حلقے این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے علی گوہر بلوچ کی حلقہ این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ ریکارڈ سے دکھائیں دوبارہ گنتی کی درخواست کب دی تھی؟ تاہم درخواستگزار و رہنما مسلم لیگ (ن) علی گوہر بلوچ کے وکیل ریٹرننگ افسر کو دی گئی درخواست نہ دکھا سکے۔

ساتھ ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھی درخواست موصول نہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔

ڈی جی لا الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ریکارڈ پر ایسی کوئی درخواست موجود نہیں ہے تاہم اسی کے ساتھ عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما علی گوہر بلوچ کی اپیل خارج کردی۔  

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، 16 اگست تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرکی مالیت 9 ارب 29 کروڑ 18 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکس کے ذخائر میں 30 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جب کہ کمرشل بینکس کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کے الیکٹرک نے مزید بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی

نیپرا مئی اور جون میں مرحلہ اوار مئی اور جون کی  ایڈجسٹمنٹس میں کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرچکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کے الیکٹرک نے مزید بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی

کراچی: بجلی سپلائی کمپنی کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 9 پیسے مزید بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق کے الیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کی ہے جس پر نیپرا کی جانب سے سماعت 29 اگست کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست منظور ہوئی تو کے ای صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ کا بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ نیپرا مئی اور جون میں مرحلہ اوار مئی اور جون کی  ایڈجسٹمنٹس میں کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرچکا ہے، کے ای کے لیے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 5 روپے 76 پیسے مہنگی کی جاچکی ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمعیت علمائے اسلام کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر

دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازش نہیں کر سکتی، سربراہ جمعیت علمائے اسلام 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمعیت علمائے اسلام کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کا سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس میں فیصلے پر آج یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کا مبارک ثانی کیس میں حتمی فیصلے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازش نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج جب قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کےفیصلے کی گولڈن جوبلی مناررہی ہے اور ساتھ ہی اس فیصلے نے گولڈن جوبلی کی خوشی کو دوبالا کر دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس موضوع پر پارلیمنٹ میں کوئی اختلاف نہیں تھا، سپریم کورٹ نے 6 فروری اور 24 جولائی کے قابل اعتراض حصوں کو حذف کر دیا، سود کے مسئلے پر بھی پوری قوم اور علماء کرام متفق ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll