جی این این سوشل

تفریح

9 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کر چکی تھی، لائبہ خان کاانکشاف

والد نہیں چاہتے تھے کہ میں شوبز انڈسٹری میں آؤں،معروف اداکارہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

9 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کر چکی تھی، لائبہ خان کاانکشاف
9 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کر چکی تھی، لائبہ خان کاانکشاف

لاہور ‘پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے ایک دلچسپ پہلو کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 9 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کر چکی تھیں اور ان کے والد اس لیے نہیں چاہتے تھے کہ وہ شوبز میں آئیں۔

لائبہ خان نے کہا کہ 7 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرنا شروع کیا تھا اور صرف دو سال میں اسے مکمل کر لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ والد اس بات سے خوش نہیں تھے کہ ان کی بیٹی شوبز میں آنا چاہتی ہے۔ لائبہ خان نے کہا کہ والد کا کہنا تھا کہ قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد شوبز میں آنا مناسب نہیں ہے۔

لائبہ خان نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ان کا ساتھ دیا اور انہیں شوبز میں آنے کی اجازت دی۔  والدہ کی سپورٹ نے سب کا رویہ تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان

آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے گرانٹ کی منظوری

ای سی سی نے مشروط طور پر مزید ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری کی منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی مشروط برآمد اور آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ”اے پی پی“ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال ، وزیر مملکت اقتصادی احد خان چیمہ، وزیر پٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شرائط کے مطابق چینی کی برآمد کے دوران پیش آنے والی طریقہ کار میں تاخیر کے پیش نظر متعلقہ کین کمشنر کی طرف سے کوٹہ مختص کرنے کی تاریخ سے چینی کی برآمد کی اجازت کی مدت 45 دنوں سے بڑھا کر 60 دن کی جائے گی۔

ای سی سی نے مشروط طور پر مزید ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری کی منظوری دی۔

افغانستان کی صورت میں برآمدی رقم صرف بینکنگ چینل کے ذریعے پیشگی وصول کی جائے گی تاہم ایل سی کی صورت میں برآمدی رقم دیگر مقامات پر چینی کی برآمد کے لیے ایل سی کھولنے کے 60 دنوں کے اندر اجازت دی جا سکتی ہے۔

چینی کی خوردہ قیمت کے معیار کو چینی برآمد کرنے کی اجازت سے الگ کیا جا سکتا ہے کیونکہ خوردہ قیمت براہ راست شوگر ملوں کے کنٹرول میں نہیں ہے اور چینی کی برآمد سے حاصل ہونے والی آمدنی سے کاشتکاروں کے واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں برآمدی کوٹہ کو منسوخ کرنے کی شرط کا اطلاق پی ایم ایس اے کی بجائے صرف نان کمپلائنٹ ملوں پر ہوگا۔

مزید برآں ای سی سی نے ماہانہ بنیادوں پر مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنے اور ابھرتی ہوئی ضروریات کے مطابق اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا اور شوگر ایڈوائزری بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ دو ماہ کے اندر اس شعبے کے چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع چینی پالیسی تیار کرے۔

ای سی سی نے وزارت داخلہ کو فرنٹئیر کور کے حق میں 276.250 ملین روپے، فرنٹیئر کور بلوچستان (جنوبی) کو ریکوڈک پروجیکٹ سکیورٹی چارجز کی ادائیگی کی مد میں 1951.995 ملین روپے اور آپریشن عزم استحکام کے لئے 20 ارب روپے کی منظوری دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمعیت علمائے اسلام کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر

دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازش نہیں کر سکتی، سربراہ جمعیت علمائے اسلام 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمعیت علمائے اسلام کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کا سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس میں فیصلے پر آج یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کا مبارک ثانی کیس میں حتمی فیصلے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازش نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج جب قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کےفیصلے کی گولڈن جوبلی مناررہی ہے اور ساتھ ہی اس فیصلے نے گولڈن جوبلی کی خوشی کو دوبالا کر دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس موضوع پر پارلیمنٹ میں کوئی اختلاف نہیں تھا، سپریم کورٹ نے 6 فروری اور 24 جولائی کے قابل اعتراض حصوں کو حذف کر دیا، سود کے مسئلے پر بھی پوری قوم اور علماء کرام متفق ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مریم نواز نے جرمنی کی جانب سے حالیہ سیلاب کے دوران متاثرین کے لیے 91.1 ملین یورو کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا ایک واضح ثبوت ہے۔ 

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کلین انرجی اور کلائمیٹ فرینڈلی پراجیکٹس میں مشترکہ طور پر کام کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور اس سلسلے میں جرمنی کی تجربے اور تعاون پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کے لیے جرمنی کی جانب سے کی جانے والی حمایت کو سراہتے ہیں۔

جرمن وزیر نے بھی پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll