جی این این سوشل

موسم

بھارت : طوفانی بارشوں سے 10 افراد ہلاک

34 ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر ریلیف کیمپس میں پناہ لینا پڑی جہاں پینے کے پانی اور دواؤں کی کمی کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت : طوفانی بارشوں سے 10 افراد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نئی دہلی: بھارتی ریاست تریپورہ میں طوفانی بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 سے تجاوز کرگئی جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تریپورہ کے 8 اضلاع میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ بارش نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی اور پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ، بارشوں سے متعدد مکانات منہدم ہوگئے اور ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے۔ اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 سے زائد ہوچکی ہے۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

34 ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر ریلیف کیمپس میں پناہ لینا پڑی جہاں پینے کے پانی اور دواؤں کی کمی کا سامنا ہے۔ متعدد افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بارشون اور سیلاب کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔ ٹرانسپورٹ بند اور ریلوے سروس معطل ہیں۔ کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے اور سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

جرم

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت صوبے میں جرائم کی روک کیلئے اجلاس

مریم نواز نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ سڑکوں پر محفوظ سفر اور تمام اضلاع میں جرائم کی شرح میں کمی کو یقینی بنایا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت صوبے میں جرائم کی روک  کیلئے اجلاس

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنجاب کے تمام علاقوں میں جرائم کے گڑھ کے خاتمے کے لئے فوری کارروائی کریں۔

 لاہور میں ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پولیس کو صوبے بھر میں سڑکوں پر ڈکیتیوں کی روک تھام کی ذمہ داری سونپی۔

انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ سڑکوں پر محفوظ سفر اور تمام اضلاع میں جرائم کی شرح میں کمی کو یقینی بنایا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف  دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

 ملک بھر میں انٹرنیٹ بندش اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی اور کیس کو جسٹس شکیل احمد کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے کہا کہ اسی نوعیت کے دیگر مقدمات بھی جسٹس شکیل احمد سن رہے ہیں، لہذا کیس کو آج ہی ان کی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بغیر وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں، انٹرنیٹ کی بندش سے ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہی ہے، انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، انٹرنیٹ کو فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 8 کیسز رپورٹ

ایک ہفتے میں 36  کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 296 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ترجمان محکمہ صحت 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 8 کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 8 کیسز سامنے آ گئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتے میں 36  کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 296 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سے 2 جبکہ راولپنڈی میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ اکاڑہ ، ساہیوال، رحیم یار خان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll