جاں بحق زائرین میں سے 10 کا تعلق لاڑکانہ، 3 کا قمبر شہداد کوٹ، 6 کا کشمور کندھ کوٹ، 2 جامشورو، ایک کا دادو، 4 کا خیرپور اور 2کا کراچی سے ہے


سکھر : ایران ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 28 پاکستانی زائرین کی میتیں آج سکھر لائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر سکھر فیاض عباسی کا کہنا ہے کہ میتیں سی ون تھرٹی کے ذریعے سکھر ایئرپورٹ لائی جائیں گی، حادثے کے 15زخمیوں کو بھی میتوں کے ساتھ سکھر لایا جائے گا، میتوں اور زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کیا جائے گا۔
کمشنر سکھر کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں کاشف علی، حبیب اللہ سومرو، وفا عباس، جاوید، آفاق احمد، عمران کلہوڑو، سلمیٰ بیگم، مصطفیٰ، محسن علی، اور زاہد سومرو کا تعلق لاڑکانہ سے ہے، منتظر مہدی، نسیم اختر اور رحمت خاتون کا تعلق قمبر شہداد کوٹ سے ہے۔
جاں بحق زائرین میں سے 10 کا تعلق لاڑکانہ، 3 کا قمبر شہداد کوٹ، 6 کا کشمور کندھ کوٹ، 2 جامشورو، ایک کا دادو، 4 کا خیرپور اور 2کا کراچی سے ہے۔
اس کے علاوہ سعدیہ آزاد، کائنات، سیرت عباس، رستم علی، کریماں خاتون اور ریما جمیل کندھ کوٹ کشمور کے مکین تھے، نور محمد کھوسو اور پروین خاتون کا تعلق جامشورو اور ظہیر عباس کا تعلق دادو سے ہے، آصف علی، رخسانہ پروین، اعجاز علی اور محمد بخش خیرپور کے رہاشی تھے جبکہ زرمینہ اقبال اور جمشید اقبال کا تعلق کراچی سے ہے۔
یاد رہے کہ لاڑکانہ سے زائرین کو ایران لے جانے والی بس دو روز قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 35 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 19 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 18 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 15 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 21 hours ago






