جی این این سوشل

تجارت

سونے کی اُڑان ،نئی تاریخ رقم!

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے فی تولہ ہو چکی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی اُڑان ،نئی تاریخ رقم!
سونے کی اُڑان ،نئی تاریخ رقم!

ایک بار پھر ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی ہیٹرک ہو گئی۔سونے کی قیمتیں مسلسل تیسرے روز اضافے کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے فی تولہ ہو چکی ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1457 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد ہو گیا ہے۔ 

سونے کی قیمت میں اس تیزی سے اضافے کی متعدد وجوہات ہیں جن میں عالمی سطح پر مہنگائی، سیاسی عدم استحکام اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھنا شامل ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 20 ڈالر بڑھ کر 2512 ڈالر ہو چکی ہے۔

سونے کی اس مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت سے عام آدمی کی جیبیں خالی ہو رہی ہیں۔ شادی بیاہ کے سیزن میں تو گویا سونے کے زیورات خریدنا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔ سونا جو کہ ہمیشہ سے ہی عورتوں کی زیور اور سرمایہ کاری کا ذریعہ رہا ہے، اب صرف امیروں کی پہنچ کا سامان بن کر رہ گیا ہے۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں یہ اضافہ عارضی نہیں بلکہ طویل المدتی ہو سکتا ہے۔ 

کھیل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شیکھر دھون کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

کرکٹ کے اس سفر کو الوداع کہنے پر دل میں ایک سکون ہے کہ اپنے ملک کے لیے بہت کھیلا، شیکھر دھون

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شیکھر دھون کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور تجربہ کار بلے باز شیکھر دھون نے آج ایک جذباتی پیغام میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

سماجی میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں دھون نے کہاکہمیں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔ کرکٹ کے اس سفر کو الوداع کہنے پر دل میں ایک سکون ہے کہ اپنے ملک کے لیے بہت کھیلا۔

شیکھر دھون نے کہاکہ آج ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں پیچھے دیکھنے پر صرف یادیں اور آگے دیکھنے پر پوری دنیا ہے، میری ہمیشہ سے ایک ہی منزل تھی کہ بھارت کے لیے کھیلنا اور وہ ہوا بھی، اس منزل میں کوچز، فیملی، ٹیم اور بی سی سی آئی کا شکرگزار ہوں۔

دھون نے بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میں بی سی سی آئی کا شکرگزار ہوں جنہوں نے موقع دیا، خود سے یہ کہتا ہوں کہ اس بات سے دکھی نہیں ہوں کہ ملک کے لیے دوبارہ نہیں کھیلوں گا، میں اس بات پر خوش ہوں کہ اپنے ملک کے لیے کھیلا ہوں اور یہ میرےلیے سب سے بڑی بات ہے۔

شیکھر دھون نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر میں بھارت کے لیے 34 ٹیسٹ، 167 ون ڈے اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ انہوں نے اپنی شاندار بلے بازی سے کئی یادگار میچز کھیلے اور بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

رابرٹ کینیڈی کا صدارتی الیکشن لڑنے سے دستبرداری کا اعلان

امریکی صدارتی امیدوار کے آزاد امیدوار رابرٹ کینیڈی نے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رابرٹ کینیڈی کا صدارتی الیکشن لڑنے سے دستبرداری کا اعلان

واشنگٹن: آزاد صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے امریکی صدارتی الیکشن لڑنے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد کینیڈی ایریزونا میں ٹرمپ کے ساتھ انتخابی مہم میں شامل ہو گئے۔ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ کینیڈی کی حمایت کا خیرمقدم کیا ہے، رابرٹ کینیڈی سابق ڈیموکریٹ صدرجان ایف کینیڈی کے بھتیجے ہیں۔

رابرٹ کینیڈی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے کئے گئے فیصلے کے بعدڈیموکریٹس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران رابرٹ کینیڈی نے کہا کہ امریکی صدارتی الیکشن لڑنے سے دستبرداری اور امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈٹرمپ کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔

دوسری جانب ڈویموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی کیلئے امیدودار  کاملا ہیرس نے گزشتہ روز شکاگو میں پرجوش ہجوم کے سامنے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ ہیرس نے عزم ظاہر کیا کہ نومبر میں ہونے والے انتخابی معرکے میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر ملک میں ایک نئی راہ کا آغاز کریں گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کشمور میں ڈاکوؤں کا پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران حملہ، ایس ایچ او زخمی

حملے میں ایس ایچ او سانول میرالی شدید زخمی ہو گئے، انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کشمور میں ڈاکوؤں کا پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران حملہ، ایس ایچ او زخمی

کشمور:سندھ کے ضلع کشمور کے کچے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس پر حملہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں تھانے کے ایس ایچ او سانول میرالی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مقدمے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کی جانے والی چھاپے مار کارروائی کے دوران پولیس پر حملہ کیا۔ اس حملے میں ایس ایچ او سانول میرالی شدید زخمی ہو گئے، انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں بھی ڈاکوؤں نے پولیس پر حملہ کر کے 12 پولیس اہلکاروں کو شہید اور 10 کو زخمی کر دیا تھا۔ صادق آباد کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے دو پولیس موبائلوں پر راکٹ سے حملہ کر کے شدید فائرنگ کی تھی۔ 

اس واقعے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس حملے کے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کر دیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll