جی این این سوشل

دنیا

بنگلا دیش میں سیلابی صورتحال میں تشویشناک حد تک اضافہ، 15 افراد ہلاک

تقریباً 48 لاکھ سے زائد افراد متاثر، فینی میں 90فیصد سے زائد موبائل ٹاور زمین بوس ،تمام رابطے منقطع ہو گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بنگلا دیش میں سیلابی صورتحال میں تشویشناک حد تک اضافہ، 15 افراد ہلاک
بنگلا دیش میں سیلابی صورتحال میں تشویشناک حد تک اضافہ، 15 افراد ہلاک

ڈھاکہ: گزشتہ چند دنوں سے بنگلا دیش میں جاری بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق سیلاب سے اب تک 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ تقریباً 48 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بنگلا دیش کی میڈیا رپورٹس کے مطابق فینی، کومیلا، نوخالی، لکشمی پور سمیت بنگلا دیش کے 11 اضلاع بری طرح سیلاب کی زد میں ہیں۔ فینی میں تو صورتحال اس قدر خراب ہے کہ 90فیصد سے زائد موبائل ٹاور زمین بوس ہو چکے ہیں جس سے تمام رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔

سیلاب زدہ علاقوں میں تقریباً 8 لاکھ سے زائد لوگ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں بچانے کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی فوج، نیوی، کوسٹ گارڈز، فائر سروسز، پولیس اور طلبہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ اب تک تقریباً ایک لاکھ 88 ہزار افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔

بنگلا دیشی حکومت نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ساڑھے 3 کروڑ ٹکا کیش، 20 ٹن سے زائد چاول اور اس کے علاوہ 15 ہزار خشک خوراک کے پیکٹس تقسیم کیے ہیں۔

تفریح

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈوین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بالڈوین نے اپنے بیٹے کا نام جیک بلیوز بیبر رکھا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈوین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

مشہور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بالڈوین کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

جسٹن بیبر نے اس خوشی کی خبر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کے گھر ننھا مہمان آیا ہے۔ انہوں نے اپنے نومولود بیٹے کے پاؤں کی ایک دلکش تصویر شیئر کی اور لکھاکہ ہمارے گھر میں خوش آمدید، بیٹے۔

جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بالڈوین نے اپنے بیٹے کا نام جیک بلیوز بیبر رکھا ہے۔ 

واضح رہے کہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی سے 2018 میں شادی کی تھی ،ان کی شادی کے 6 سال بعد ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔

جسٹن بیبر کے مداحوں نے اس خوشی کی خبر پر انہیں مبارکباد دی ہے اور نئے والدین کو نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد : بلدیاتی الیکشن مؤخر ہونے کا خطرہ

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے ترمیم کی جائے گی، قانون سازی کے بعد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کا خدشہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد : بلدیاتی الیکشن مؤخر ہونے کا خطرہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بلائے گئے اجلاس میں اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے ترمیم کی جائے گی، قانون سازی کے بعد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرچکا ہے، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا،2 بچے جاں بحق،متعددزخمی

دھماکے میں 12 افراد زخمی،لاشوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا،2 بچے جاں بحق،متعددزخمی

پشین : بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیس لائن کے قریب ایک زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم دو بچے جاں بحق اور پانچ پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پشین بازار کے قریب پیش آیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے متعدد گاڑیاں اور موٹرسائکلیں بھی تباہ ہو گئیں۔

پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ تاہم بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll