جی این این سوشل

پاکستان

ایران سے آنیوالی بس کھائی میں جاگری، 12 زائرین جاں بحق ، 35 زخمی 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایران سے آنیوالی بس کھائی میں جاگری، 12 زائرین جاں بحق ، 35 زخمی 
ایران سے آنیوالی بس کھائی میں جاگری، 12 زائرین جاں بحق ، 35 زخمی 

مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب ایران سے آنے والی زائرین کی بس بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی تمام کے تمام زائرین تھے جو ایران سے زیارت کے بعد اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔ زائرین کا تعلق زیادہ تر لاہور اور گوجرانوالہ سے بتایا جاتا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ہسپتال میں منتقل کر دی گئیں ہیں۔

 

حادثے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس اور لیویز سمیت دیگر ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے بھی ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے، حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں 2روز قبل ایران سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لائی گئی تھیں ۔

جرم

لاہور ایئر پور کسٹم حکام کی کارروائی، 3 مسافر گرفتار، سامان برآمد

مسافروں کے قبضے سے 100 سے زائد موبائل فون اور بھاری مالیت کے سونے کے زیورات برآمد کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور ایئر پور کسٹم حکام کی کارروائی، 3 مسافر گرفتار، سامان برآمد

لاہور : لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے تین مسافروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان مسافروں کے قبضے سے 100 سے زائد موبائل فون اور بھاری مالیت کے سونے کے زیورات برآمد کیے گئے ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 10 کروڑ روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد بیرون ملک سے موبائل فون اور زیورات سمگل کرکے پاکستان میں فروخت کرتے تھے۔ کسٹم حکام کو ان کی حرکتوں پر کافی عرصے سے شک تھا، جس کے بعد انہیں لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ گروہ کافی عرصے سے یہ غیر قانونی کاروبار کر رہا تھا اور انہوں نے اس طرح کئی کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

گرفتار افراد کو متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ان سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ایک مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ٹیلی گرام کے بانی پاول دورو فرانس میں گرفتار

پاول دورو پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون نہ کرنے، منشیات کی اسمگلنگ، کمسنوں سے مجرمانہ فعل اور دھوکہ دہی جیسے سنگین الزامات عائد

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیلی گرام کے بانی پاول دورو فرانس میں گرفتار

پیرس : پیغام رسانی کے مقبول پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی اور سی ای او پاول دورو کو فرانس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

فرانسیسی حکام نے پیرس میں آزربائیجان سے آنے والے دورو کے نجی طیارے کو روک کر انہیں حراست میں لیا ہے۔ 39 سالہ پاول دورو جو روس اور فرانس دونوں ممالک کی شہریت رکھتے ہیں۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق بانی ٹیلی گرام پاول دورو پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون نہ کرنے، منشیات کی اسمگلنگ، کمسنوں سے مجرمانہ فعل اور دھوکہ دہی جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ آج ان پر باقاعدہ طور پر فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق دورو پر دہشت گردی، منی لانڈرنگ اور چوری شدہ اشیاء کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا بھی الزام عائد کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاول دورو نے 2014 میں روس چھوڑ دیا تھا کیونکہ روسی حکومت ٹیلی گرام کو بند کرنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈال رہی تھی۔ دورو نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ٹیلی گرام آج کل روس اور یوکرین میں خاص طور پر مقبول ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

جڑواں  شہروں کی انتظامیہ کا صبح 6بجے راول ڈیم کے سپل وے کھولنےکا اعلان

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ذرائع سے رابطہ کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جڑواں  شہروں کی انتظامیہ کا  صبح 6بجے راول ڈیم کے سپل وے کھولنےکا اعلان

جڑواں  شہروں کی انتظامیہ نے کل صبح 6بجے راول ڈیم کے سپل وے کھولنےکا اعلان کردیا ۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں سے درخواست ہے کے دریا ندی نالوں کی طرف جانے سے اجتناب کریں، نشیبی علاقوں کے مکینوں سے گزارش ہے کے حفاظتی تدابیر کا اختیار کریں۔

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ذرائع سے رابطہ کریں، نشیبی علاقوں سے مال مویشی وقت طور پر محفوظ مقام پر لے جائیں تا کہ کسی بھی نقصان سے محفوظ رہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll