جی این این سوشل

پاکستان

حکومت کا بجلی کے پری پیڈ میٹرز لانے کا منصوبہ زیر غور

کوشش ہے کہ بجلی چوری سےہونے والا نقصان گزشتہ سال سےکم ہو، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کا بجلی کے پری پیڈ میٹرز لانے کا منصوبہ زیر غور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے آئندہ ایک برس میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ہے جیسے فون میں پری پیڈ سسٹم ہوتا ہے، اسی طرح کا میٹر بھی ملنا چاہیے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ بجلی چوری سےہونے والا نقصان گزشتہ سال سےکم ہو، بجلی چوری قابل برداشت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کم کرنےکےلیےاقدامات کر رہے ہیں، بجلی صارفین کو سہولیتیں دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا۔ 45 ارب روپے کا ریلیف عام آدمی تک پہنچائیں گے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں زیر بحث ہیں۔ کیپسٹی پیمنٹ روپے کی قدر کم ہونے سے دگنی ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال میں بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی۔ ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں سندھ اور بلوچستان کی کمپنیز کا دورہ ہوگا۔  ریلیف کو عام آدمی تک پہنچایا جائےگا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں

پاکستان

قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ ، پولیس اور لیویز  اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ ، پولیس اور لیویز  اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق

لوچستان کے شہر قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس اور لیویز  اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، چار لیویز اہلکار اور پانچ شہری جاں بحق ہوئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ اور شہر میں مسلح افراد رات سے پولیس کے ساتھ مقابلہ کر رہے تھے جس میں جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب، نامعلوم مسلح افراد نے جیونی میں بھی پولیس تھانے پر حملہ کیا تھا، حملہ ایرانی سرحد سے 15کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھانے پر کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بولان میں ریلوے پل دھماکےسے تباہ، ٹرین سروس معطل

ریلوے پل میں دھماکے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جب کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بولان میں ریلوے پل دھماکےسے  تباہ، ٹرین سروس معطل

بلوچستان: بولان کے علاقے دوزان میں واقع ریلوے پل رات گئے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے پل میں دھماکے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جب کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریلوے حکام کے مطابق  کراچی اور پنڈی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا، سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بھی گزشتہ رات مسلح افراد نے بلاک کر دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پیرا لمپکس میں شرکت کے لیے پاکستان کے واحد اتھلیٹ حیدر علی پیرس روانہ

پیرا لمپکس میں 170 ممالک کے 4 ہزار سے زیادہ اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیرا لمپکس میں شرکت کے لیے پاکستان کے واحد اتھلیٹ حیدر علی پیرس روانہ

پیرس میں ہونے والی پیرا لمپکس میں شرکت کے لیے پاکستان کے واحد اتھلیٹ حیدر علی پیرس روانہ ہو گئے ہیں۔

فرانس کے شہر پیرس میں اب پیرا لمپکس کا میلہ سجنے جارہا ہے جس کی افتتاحی تقریب اٹھائیس اگست کو ہوگی، پاکستان کی نمائندگی حیدرعلی کریں گے۔

پاکستان کے واحد ایتھلیٹ حیدر علی اپنے کوچ اور چیف ڈی مشن اکبر علی کے ساتھ پیرا لمپکس میں حصہ لینے کے لیے اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوئے۔

پیرا لمپکس میں 170 ممالک کے 4 ہزار سے زیادہ اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں، ان کھیلوں میں مختلف جسمانی کمزوریاں رکھنے والے اتھلیٹس کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے، حیدر علی ایف 37 کیٹگری کے ڈسکس تھرو ایونٹ میں شریک ہوں گے۔

ڈسکس تھرو میں حیدرعلی 6 ستمبر کو ایکشن میں ہوں گے، 4 برس پہلے ٹوکیو گیمز میں حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا، گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی پانچویں بار پیرا لمپکس میں ملک کی نمائندگی کرر ہے ہیں۔

اس سے پہلے انہوں نے لانگ جمپ میں سلور اور برانز میڈل بھی جیت رکھا ہے، حیدر علی نے پہلی بار 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں لانگ جمپ میں سلور میڈل جیتا۔ 2016 ریو اولمپکس میں انہوں نے کانسی کا تمغہ لے کر ملکی پرچم بلند کیا،

اس کے علاوہ حیدر علی نے 2020 ٹوکیو اولمپکس میں 55 اعشاریہ 26 میٹر دور ڈسکس پھینک کر گولڈ میڈل اپنے گلے میں ڈالا تھا جبکہ 2012 لندن اولمپکس میں ان فٹ ہوگئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll