جی این این سوشل

پاکستان

اسٹیبلشمنٹ سے جب بھی بات ہو گی ملک اور قانون کے لئے ہو گی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

صرف بھیڑ بکریاں ڈںڈوں سے کنٹرول ہوتی ہیں انسان نہیں، عمران خان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسٹیبلشمنٹ سے جب بھی بات ہو گی ملک اور قانون کے لئے ہو گی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ سے جب بھی بات ہو گی ملک اور قانون کے لیے ہوگی۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صرف بھیڑ بکریاں ڈںڈوں سے کنٹرول ہوتی ہیں انسان نہیں، ملک کو مضبوط ادارے کی ضرورت ہے  یہ جو کر رہے ہیں یہ خودکشی ہے۔عوام فوج سے پیار کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمارا تخفظ ہمیں ڈیفنڈ کرتے ہیں، مجھے جس کمرے میں رکھا گیا ہے وہ اوون ہے اس کے باوجود مجھے کوئی ریلیف نہیں چاہیے۔

بانی چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں اور پروفیشنلز ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، مزید مہنگائی کا دور آرہا ہے ان کے پاس کوئی پلان نہیں، ان سب کے پیسے اور پراپرٹیز باہر ہیں ، یہ صرف قرض لے رہے ہیں۔ مجھے ملک کی فکر ہے میرا جینا مرنا پاکستان ہے، میرا ملک سے باہر کوئی پیسہ نہیں،میں زرداری نواز شریف کی طرح ڈیل نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں عوام باہر نکلی تو اپنا حق لیا، صرف بھیڑ بکریاں ڈںڈوں سے کنٹرول ہوتی ہیں انسان نہیں، اپیل ہے فوج سب کی ہے، ملک کو مضبوط ادارے کی ضرورت ہے، یہ جو کر رہے ہیں یہ خودکشی ہے۔بلوچستان اور ملک میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہیں، ہر روز کے پی اور بلوچستان میں شہادتیں ہو رہی ہیں،پنجاب میں چوری، ڈکیتی اور پولیس ملازموں کو شہید کردیا گیا

عمران خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے کہا کرکٹ ٹیم کو سرجری کی ضرورت یے اور اب ہم بنگلا دیش سے ہار گئے یہ سارا نزلہ ایک ادارے پر گررہا ہے محسن نقوی کی کیا کوالیفکیشن ہے جو اسے وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی بنا دیا؟ یہ 2008ء کا نیب زدہ ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ واحد سپورٹس ہے جو پاکستان میں ٹی وی پر دیکھی جاتی ہے، یہ ایک سفارشی کو لے کر آئے اس نے کرکٹ تباہ کردی، اس کے پیچھے طاقتور ہیں،ورلڈ کپ میں ہم پہلی 4 اور ٹی 20 کی 8 ٹیموں میں نہ آئے،کل بنگلہ دیش سے ہار کر نئی تاریخ رقم کردی، محسن نقوی کی 5 ملین ڈالر مالیت پراپرٹی دبئی میں بیوی کے نام پر ہے،یہ گندم اسکینڈل میں ملوث ہے، ملک کا سب سے بڑا فراڈ الیکشن اس نے کروایا، اس کی قابلیت کیا ہے، کرکٹ تباہ کرچکا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے ساتھ تعینات اسٹاف کو چوتھی بار تبدیل کیا گیا ہے، جیل میں کچھ زیادہ ہی سختیاں ہو رہی ہیں لگتا ہے انکی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔بشریٰ کے کمرے میں چوہے آچکے ہیں،  وہ نماز پڑھتی ہے اور چوہے چھت سے گرتے ہیں، آج عدالت کو آگاہ کیا ہے تاکہ چوہے ختم ہوسکیں اسی طرح مجھے اوون نما میں کمرے میں رکھا گیا ہے۔

پاکستان

منی لانڈرنگ کیس،عدالتی احکامات پر پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلاک

مونس الہٰی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، ترجمان ایف آئی اے لاہور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

منی لانڈرنگ کیس،عدالتی احکامات پر پی ٹی آئی  رہنما مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلاک

منی لانڈرنگ کیس،عدالتی احکامات پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عدالتی احکامات پر مونس الہٰی کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے اور مونس الہٰی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ہ مونس الہٰی کے ساتھ دیگر 6 ملزمان کے شناختی کارڈز بھی بلاک کر دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور ان کی جائیدادیں قبضے میں لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔

اس سے قبل بھی عدالت نے مونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بولان میں ریلوے پل دھماکےسے تباہ، ٹرین سروس معطل

ریلوے پل میں دھماکے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جب کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بولان میں ریلوے پل دھماکےسے  تباہ، ٹرین سروس معطل

بلوچستان: بولان کے علاقے دوزان میں واقع ریلوے پل رات گئے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے پل میں دھماکے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جب کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریلوے حکام کے مطابق  کراچی اور پنڈی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا، سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بھی گزشتہ رات مسلح افراد نے بلاک کر دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی کے علاقے گولیمار میں فائرنگ کے واقعے پر مختلف مذہبی مکاتبِ فکر کے علماء کی مذمت

مذہبی قیادت کی کراچی شہریوں سے شرپسند عناصر کا ایجنڈا ناکام بنانے کی اپیل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی کے علاقے  گولیمار میں  فائرنگ کے واقعے پر مختلف مذہبی مکاتبِ فکر کے علماء  کی مذمت

کراچی کے علاقے گولیمار میں مذہبی ریلی پر شرپسند کاروائی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مختلف مذہبی مکاتبِ فکر کے علماء کرام نے کراچی کے شہریوں سے شرپسند عناصر کا ایجنڈا ناکام بنانے کی اپیل کی ہے۔

مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ شرپسند عناصر کی جانب سے کراچی کے امن کو خراب کرنے کی سازش کی گئی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد تخریب کاروں کو گرفتار کر لیں گے،کارکنان پر امن رہیں اور شرپسند عناصر کی بد امنی کی سازش کو ناکام بنائیں۔

سید نذیر عباس تقوی نے مذہبی اجتماع پر شرپسندوں کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مکار دشمن کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کو ناکام بنائیں گے۔

مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ ہم شدت پسندی اور فرقہ واریت کی مذمت کرتے ہیں۔

مولانا تاج حنفی کا کہنا تھا کہ کراچی میں گولیمار کی حدود میں مذہبی مارچ پر شرپسندی کی مذمت کرتے ہیں۔

علامہ سید نذیر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ مکار دشمن کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کو ناکام بنائیں گے 

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گولیمار میں مذہبی جماعت کی ریلی گزرنے پر گروہی تصادم کا واقعہ پیش آیا، کشیدگی کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے جبکہ مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق ایک مذہبی جماعت کی ریلی گولیمار کے علاقے سے گزر رہی تھی، جہاں پہلے سے ایک مذہبی جماعت کا کیمپ لگا تھا، فریقین میں نعرے بازی کے بعد کشیدگی بڑھی، پتھراؤ ہوا جس کے بعد فائرنگ ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll