جی این این سوشل

پاکستان

بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 21 دہشت گرد ہلاک، 14 جوان شہید

جام شہادت نوش کرنے والوں میں 10 سکیورٹی فورسز کے جوان اور 4 قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہیں، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 21 دہشت گرد ہلاک، 14 جوان شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے حملوں میں 14 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب دہشت گردوں نے بلوچستان میں کئی سنگین کارروائیاں کرنے کی کوشش کی۔ دشمن اور مخالف قوتوں کے اشارے پر یہ بزدلانہ دہشت گردی کے واقعات بلوچستان کے پرامن ماحول اور ترقی کو تباہ کرنے کے لیے انجام دیے گئے جن کا ہدف زیادہ تر معصوم شہری تھے۔ خصوصاً موسیٰ خیل، قلات اور لسبیلہ کے اضلاع میں دہشت گردی میں کئی بے گناہ شہریوں نے شہادت پائی۔

موسیٰ خیل میں دہشت گردوں نے ایک بس کو روکا اور اس میں سوار ان بے گناہ شہریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جو اپنی روزی کمانے کے لیے بلوچستان میں کام کر رہے تھے۔

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر جواب دیا اور کلیئرنس آپریشنز میں 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ تاہم آپریشنز کے دوران 14 بہادر سپوتوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جن میں 10 سکیورٹی فورسز کے جوان اور 4 قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان سنگین اور بزدلانہ کارروائیوں کے ماسٹر مائنڈ، معاونین اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پاکستان

بولان میں ریلوے پل دھماکےسے تباہ، ٹرین سروس معطل

ریلوے پل میں دھماکے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جب کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بولان میں ریلوے پل دھماکےسے  تباہ، ٹرین سروس معطل

بلوچستان: بولان کے علاقے دوزان میں واقع ریلوے پل رات گئے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے پل میں دھماکے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جب کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریلوے حکام کے مطابق  کراچی اور پنڈی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا، سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بھی گزشتہ رات مسلح افراد نے بلاک کر دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

برٹش ایئر ویز نے اسرائیل سے آنے اور جانے والی پروازیں بدھ تک معطل کردیں

ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘ہم مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور بدھ 28 اگست تک تل ابیب سے آنے اور جانے والی اپنی پروازیں معطل کرنے کا آپریشنل فیصلہ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برٹش ایئر ویز نے  اسرائیل  سے آنے اور جانے والی پروازیں بدھ تک معطل کردیں

برٹش ایئر ویز نے تل ابیب سے آنے اور جانے والی پروازیں بدھ تک معطل کر دیں۔
یہ اقدام غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی سب سے بڑی جھڑپوں کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘ہم مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور بدھ 28 اگست تک تل ابیب سے آنے اور جانے والی اپنی پروازیں معطل کرنے کا آپریشنل فیصلہ کیا ہے۔

برٹش ایئرویز نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیل اور لبنان کے ایران کے حمایت یافتہ حزب اللہ مسلح گروپ کے درمیان ہونے والی سب سے بڑی جھڑپوں کے بعد بدھ تک تل ابیب جانے اور جانے والی اپنی پروازیں معطل کر رہی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حفاظت ہمیشہ ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم گاہکوں سے ان کے سفر کے اختیارات کے بارے میں مشورہ دینے کے لئے رابطہ کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

"آپریشن گولڈ اسمتھ" ملکی مفاد کو ٹھیس پہنچانے کی ناکام کاشش

ماضی کی طرح پاکستان کی غیور عوام گولڈ اسمتھ کے اس نئے وار کو بھی ناکام بنادیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

"آپریشن گولڈ اسمتھ" ملکی مفاد کو ٹھیس پہنچانے کی ناکام کاشش

’’آپریشن گولڈ اسمتھ‘‘ ایجنڈہ کیسے کام کرتا ہے اور کس طرح ملکی مفاد کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔

مغربی ذرائع ابلاغ عمران خان کو ایک مظلومیت کا استعارہ بنا کے پیش کر رہے ہیں اور دنیا کو یہ باور کروانے میں مصروف ہیں کہ عمران خان آمریت کے زیر عتاب ہیں۔ اس سے قطع نظر کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے قانون کے مطابق مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور کئی مقدمات میں ان کو عدالتی ریلیف بھی مل چکا ہے، یہ بیرونی قوتیں اپنے مخصوص سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے بین الاقوامی میڈیا میں کم از کم 129 مضامین شائع کروا چکے ہیں جن میں پاکستان کے ریاستی اداروں، خاص طور پر فوج پر تنقید کی گئی ہے۔

میڈیا پر چلائی جانے والی یہ مہم ایک سوچی سمجھی سازش کا شاخسانہ ہے جو مخصوص سیاسی مفادات کے حصول کیلئے ہے۔ عمران خان کا سابقہ سسرال گولڈ اسمتھ خاندان صیہونی اور سرمایہ دار طبقات میں ایک اثرورسوخ کا حامل ہے۔ عمران کی حمایت میں چلائی جانے والی اس مہم کی پشت پناہی بھی یہی خاندان کر رہا ہے۔

آپریشن گولڈ اسمتھ محض ایک سیاسی چال سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ پاکستان کی خودمختاری کے لیے جاری جدوجہد کے نہ صرف منافی بلکہ بیرون ملک سے پاکستان کے اندرونی حالات پر اثر انداز ہونے کی وہ سازش ہے جس کا پاکستان کو مقابلہ کرنا ہوگا۔ ملک کی خودمختاری ایک بنیادی حق ہے جس کا بھرپور دفاع کیا جانا چاہیے۔پاکستان نے اس سے پہلے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور عوام کی تائید سے سرخرو ہوا ہے لیکن اس کامیابی کے حصول کیلئے ایک قومی سوچ اور متفقہ حکمت عملی وقت کا اہم تقاضا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف 5 اگست کو پریس کانفرنس میں ملک مخالف منصوبے کو ناکام کرچکے ہیں۔ یہ جو بیرون ملک سے ریاست پاکستان کے خلاف ایک تواتر کے ساتھ مہم چلائی جارہی ہے، پہلی بات کہ ہمیں بخوبی علم ہے کہ یہ کن مقاصد کے لیے چلائی جارہی ہے۔ ہمیں علم ہے کہ یہ مہم کون چلارہا ہے اور کون لوگ ہیں جو انہیں مدد فراہم کررہے ہیں، ہمیں یہ بھی بخوبی معلوم ہے کہ بیرون ملک وہ کون سے ریاستی اور غیر ریاستی عناصر ہیں جو اس مہم کو چلاتے ہیں اور مدد فراہم کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ آپریشن گولڈ اسمتھ میں امریکہ اور برطانیہ میں من گھڑت قراردادیں پیش کرنا اور پاس کروانا، آئی ایم ایف کو خط لکھنا اور آئی ایم ایف کے آفس کے باہر مظاہرہ کرنا شامل ہے۔

علاوہ ازیں بیرون ملک گاڑیوں اور جہازوں پر پیڈ پاکستان مخالف مہم چلوانا بھی گولڈ اسمتھ آپریشن کا حصہ ہیں۔ گولڈ اسمتھ کے پیروکار ایک طرف تو غزہ میں معصوم مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں، دوسری طرف پاکستان میں جھوٹی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر من گھڑت پروپیگنڈا چلارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی کی طرح پاکستان کی غیور عوام گولڈ اسمتھ کے اس نئے وار کو بھی ناکام بنادیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll