جی این این سوشل

دنیا

برٹش ایئر ویز نے اسرائیل سے آنے اور جانے والی پروازیں بدھ تک معطل کردیں

ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘ہم مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور بدھ 28 اگست تک تل ابیب سے آنے اور جانے والی اپنی پروازیں معطل کرنے کا آپریشنل فیصلہ کیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

برٹش ایئر ویز نے  اسرائیل  سے آنے اور جانے والی پروازیں بدھ تک معطل کردیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

برٹش ایئر ویز نے تل ابیب سے آنے اور جانے والی پروازیں بدھ تک معطل کر دیں۔
یہ اقدام غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی سب سے بڑی جھڑپوں کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘ہم مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور بدھ 28 اگست تک تل ابیب سے آنے اور جانے والی اپنی پروازیں معطل کرنے کا آپریشنل فیصلہ کیا ہے۔

برٹش ایئرویز نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیل اور لبنان کے ایران کے حمایت یافتہ حزب اللہ مسلح گروپ کے درمیان ہونے والی سب سے بڑی جھڑپوں کے بعد بدھ تک تل ابیب جانے اور جانے والی اپنی پروازیں معطل کر رہی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حفاظت ہمیشہ ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم گاہکوں سے ان کے سفر کے اختیارات کے بارے میں مشورہ دینے کے لئے رابطہ کر رہے ہیں۔

تجارت

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کمی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی اختتام ہوا،انڈیکس میں  کمی ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں  8 پیسے  کمی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سوموار کو کاروباری کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے کی معمولی کمی کے بعد 278 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 42 پیسے کا ہو گیا ، کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے کی کمی سے 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا، گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کا ریٹ 278 روپے ، 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید278 روپے 60 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 10 پیسے رہی ، دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو 311.89 روپے، برطانوی پاؤنڈ 367.71 روپے، سعودی ریال 74.43 روپے، یو اے ای درہم 76.23 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی اختتام ہوا،انڈیکس میں  کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 230 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 78 ہزار 571 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کےآغاز پراسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 79 ہزار 62 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

"آپریشن گولڈ اسمتھ" ملکی مفاد کو ٹھیس پہنچانے کی ناکام کاشش

ماضی کی طرح پاکستان کی غیور عوام گولڈ اسمتھ کے اس نئے وار کو بھی ناکام بنادیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

"آپریشن گولڈ اسمتھ" ملکی مفاد کو ٹھیس پہنچانے کی ناکام کاشش

’’آپریشن گولڈ اسمتھ‘‘ ایجنڈہ کیسے کام کرتا ہے اور کس طرح ملکی مفاد کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔

مغربی ذرائع ابلاغ عمران خان کو ایک مظلومیت کا استعارہ بنا کے پیش کر رہے ہیں اور دنیا کو یہ باور کروانے میں مصروف ہیں کہ عمران خان آمریت کے زیر عتاب ہیں۔ اس سے قطع نظر کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے قانون کے مطابق مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور کئی مقدمات میں ان کو عدالتی ریلیف بھی مل چکا ہے، یہ بیرونی قوتیں اپنے مخصوص سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے بین الاقوامی میڈیا میں کم از کم 129 مضامین شائع کروا چکے ہیں جن میں پاکستان کے ریاستی اداروں، خاص طور پر فوج پر تنقید کی گئی ہے۔

میڈیا پر چلائی جانے والی یہ مہم ایک سوچی سمجھی سازش کا شاخسانہ ہے جو مخصوص سیاسی مفادات کے حصول کیلئے ہے۔ عمران خان کا سابقہ سسرال گولڈ اسمتھ خاندان صیہونی اور سرمایہ دار طبقات میں ایک اثرورسوخ کا حامل ہے۔ عمران کی حمایت میں چلائی جانے والی اس مہم کی پشت پناہی بھی یہی خاندان کر رہا ہے۔

آپریشن گولڈ اسمتھ محض ایک سیاسی چال سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ پاکستان کی خودمختاری کے لیے جاری جدوجہد کے نہ صرف منافی بلکہ بیرون ملک سے پاکستان کے اندرونی حالات پر اثر انداز ہونے کی وہ سازش ہے جس کا پاکستان کو مقابلہ کرنا ہوگا۔ ملک کی خودمختاری ایک بنیادی حق ہے جس کا بھرپور دفاع کیا جانا چاہیے۔پاکستان نے اس سے پہلے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور عوام کی تائید سے سرخرو ہوا ہے لیکن اس کامیابی کے حصول کیلئے ایک قومی سوچ اور متفقہ حکمت عملی وقت کا اہم تقاضا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف 5 اگست کو پریس کانفرنس میں ملک مخالف منصوبے کو ناکام کرچکے ہیں۔ یہ جو بیرون ملک سے ریاست پاکستان کے خلاف ایک تواتر کے ساتھ مہم چلائی جارہی ہے، پہلی بات کہ ہمیں بخوبی علم ہے کہ یہ کن مقاصد کے لیے چلائی جارہی ہے۔ ہمیں علم ہے کہ یہ مہم کون چلارہا ہے اور کون لوگ ہیں جو انہیں مدد فراہم کررہے ہیں، ہمیں یہ بھی بخوبی معلوم ہے کہ بیرون ملک وہ کون سے ریاستی اور غیر ریاستی عناصر ہیں جو اس مہم کو چلاتے ہیں اور مدد فراہم کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ آپریشن گولڈ اسمتھ میں امریکہ اور برطانیہ میں من گھڑت قراردادیں پیش کرنا اور پاس کروانا، آئی ایم ایف کو خط لکھنا اور آئی ایم ایف کے آفس کے باہر مظاہرہ کرنا شامل ہے۔

علاوہ ازیں بیرون ملک گاڑیوں اور جہازوں پر پیڈ پاکستان مخالف مہم چلوانا بھی گولڈ اسمتھ آپریشن کا حصہ ہیں۔ گولڈ اسمتھ کے پیروکار ایک طرف تو غزہ میں معصوم مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں، دوسری طرف پاکستان میں جھوٹی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر من گھڑت پروپیگنڈا چلارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی کی طرح پاکستان کی غیور عوام گولڈ اسمتھ کے اس نئے وار کو بھی ناکام بنادیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ن لیگی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین انتقال کر گئے

وفاقی وزیر رانا تنویر کے بھائی اور ایم این اے رانا عتیق انور کے والد افضال حسین چند روز سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین انتقال کر گئے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین انتقال کر گئے

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر رانا تنویر کے بھائی اور ایم این اے رانا عتیق انور کے والد افضال حسین چند روز سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

رانا افضال حسین 21 اپریل 2024 کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں 46ہزار 585 ووٹ لے کر شیخوپورہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 139 سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے تھے،

اس حلقے سے تحریک انصاف کے حمایت یافتی سنی اتحاد کونسل کے امیدوار اعجاز حسین بھٹی 29ہزار 833 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق رانا افضال حسین کی میت آبائی گاؤں ننگل کس والا مریدکے نارووال روڈ پہنچا دی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll