جی این این سوشل

علاقائی

لاہور میں مزید 5 نئی تحصیلوں کا اضافہ کر دیا گیا

تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور پنجاب کا سب سے بڑا شہر بن گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور میں مزید 5 نئی تحصیلوں کا اضافہ کر دیا گیا
لاہور میں مزید 5 نئی تحصیلوں کا اضافہ کر دیا گیا

لاہور : پنجاب حکومت نے لاہور شہر کی انتظامی تقسیم میں ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے پانچ نئی تحصیلوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور پنجاب کا سب سے بڑا شہر بن گیا۔

مجموعی طور پر ضلع لاہور کی دس تحصیلیں ہوگئیں، وزیر اعلی پنجاب نے لاہور کی نئی پانچ تحصیلوں کی منظوری دی تھی۔ پانچ نئی تحصیلوں کیلئے 5 اسسٹنٹ کمشنرز کی خدمات کمشنر لاہور کے سپرد کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو نے نئی تحصیلوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی تحصیلوں میں نشتر، واہگہ، اقبال ٹاون، راوی اور صدر شامل ہیں۔ ان نئی انتظامی اکائیوں کے لیے 5 اسسٹنٹ کمشنرز کو تعینات کر دیا گیا ہے جو کمشنر لاہور کو رپورٹ کریں گے۔ 

اس سے قبل لاہور میں رائیونڈ، ماڈل ٹاون، لاہور کینٹ، لاہور سٹی اور شالیمار تحصیلیں موجود تھیں۔ نئی تحصیلوں کے قیام سے شہر کی انتظامی تقسیم میں بہتری آئے گی اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

شہریوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نئی تحصیلوں کے قیام سے ان کے مسائل حل ہوں گے اور انہیں بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ نئی تحصیلوں کے قیام کا مقصد شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنا اور شہر کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

 

کھیل

پی ایف ایف میں بڑی تبدیلی، 22 افراد پر تاحیات پابندی

ان افراد پر پی ایف ایف ہاوس پر قبضہ اور متوازی تنظیم بنانے کا الزام تھا، پابندی کا فیصلہ پی ایف ایف ڈسپلنری کمیٹی نے کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایف ایف میں بڑی تبدیلی، 22 افراد پر تاحیات پابندی

لاہور :پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) میں ایک بڑی تبدیلی کے تحت سابق صدر سمیت 22 افراد کو فٹبال سے تاحیات پابندی عائد کر دی گئی۔ 

ان افراد پر پی ایف ایف ہاوس پر قبضہ اور متوازی تنظیم بنانے کا الزام تھا، پابندی کا فیصلہ پی ایف ایف ڈسپلنری کمیٹی نے کیا۔

پابندی کا شکار افراد میں پی ایف ایف کے سابق صدر سید اشفاق حسین شاہ کے علاوہ ظاہر شاہ، عامر ڈوگر، سردار نوید حیدر، شرافت حسین بخاری، نوید اکرم، رحیم بلوچ، دوست محمد خان، محمد نعمان، رانا اشرف، سعید رسول، عزیز اللہ، فقیر محمد، فرزانہ روف، محمد سلیم، تصور عزیز اور صدیق شیخ شامل ہیں۔

پی ایف ایف کی ڈسپلنریکمیٹی کا کہنا ہے کہ ان افراد نے پی ایف ایف کے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک متوازی تنظیم تشکیل دی جو کہ فٹبال کی یکجہتی اور گورننس کے لیے نقصان دہ تھا۔

ان افراد پر پی ایف ایف ہاؤس پر قبضہ کرنے، فٹبال کی انتظامیہ میں مداخلت اور فٹبال کے مفادات کے خلاف کام کرنے کے الزامات عائد تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت، دو افراد گھر پہنچے

 نیوکراچی سے لاپتا حسین علی نقوی اور سرسید سے گمشدہ شہری محمد فیصل گھر پہنچ گئے ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت، دو افراد گھر پہنچے

کراچی : سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ نیوکراچی سے لاپتا حسین علی نقوی اور سرسید سے گمشدہ شہری محمد فیصل گھر پہنچ گئے ہیں۔

عدالت نے دونوں شہریوں کی بحفاظت گھر واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔ تاہم کلفٹن سے لاپتا شہری یاسین کے اہلخانہ کا ڈی این اے سیمپل لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ مختلف اداروں سے معلومات حاصل کی جا چکی ہیں اور کسی بھی ادارے نے یاسین کو تحویل میں نہیں لیا۔ دوسری جانب سچل سے لاپتا شہری ثاقب کے اہلخانہ کو معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق صوبائی اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

حکمران مراعات نہیں چھوڑتے، ہم ان کی گاڑیوں کا بوجھ کیوں اٹھائیں، امیر جماعت اسلامی

تاجر دوست کے نام پر دشمن اسکیمیں متعارف کرائی جا رہی ہیں،حافظ نعیم الرحمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکمران مراعات نہیں چھوڑتے، ہم ان کی گاڑیوں کا بوجھ کیوں اٹھائیں، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مہنگائی کے خلاف ہڑتال کو کامیاب بنائیں، تاجر دوست کے نام پر دشمن اسکیمیں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

اپنے ایک پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آج ہماری اپیل پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد پرامن ہڑتال کر رہے ہیں، آج چترال سے لے کر کراچی تک کامیاب ہڑتال ہو گی، حکومت تاجر دوست کے نام پر تاجر دشمن سکیمیں متعارف کرا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران مراعات نہیں چھوڑتے، ہم ان کی گاڑیوں کا بوجھ کیوں اٹھائیں۔ آج کی ہڑتال میں حکومت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کریں گے۔ یقین ہے کوئی تاجر تنظیم اپنی کمیونٹی اور عوام کے مفاد کے خلاف حکومتی جھانسے میں نہیں آئے گی، تاجروں سے اپیل کرتا ہوں وہی کام کریں جو ملک و قوم کے حق میں ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام حکمرانوں کی مفت بجلی اور عیاشیوں کے خرچے مزید اٹھانے کو تیار نہیں، جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے، حکمران طبقہ اپنے خرچے کم کرے۔ تاجر ٹیکس دینے کو تیار ہیں لیکن مارکیٹوں کی بنیاد پر ٹیکسوں کا تعین انہیں منظور نہیں، آئی پی پیز معاہدے ختم کیے جائیں تو خودبخود تاجروں اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی ہڑتال ایک دن کی کوشش ہے، آج ہی تاجروں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll