جی این این سوشل

پاکستان

میاں نواز شریف کا لندن جانے کا امکان

نواز شریف ستمبر کے آخری یا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لندن روانہ ہو سکتے ہیں، ذرائع

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میاں نواز شریف کا لندن جانے کا امکان
میاں نواز شریف کا لندن جانے کا امکان

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کا لندن جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کےمطابق نواز شریف ستمبر کے آخری یا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لندن روانہ ہو سکتے ہیں۔ میاں نواز شریف نے ذاتی معالجوں اور اہل خانہ سے مشاورت سے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف لندن میں اپنے معالجین سے معمول کا چیک اپ کرائیں گے۔

پاکستان

وادی تیرہ میں فتنہ الخوارج کےخلاف حالیہ آپریشن کی ویڈیو اور تصاویر منظر عام پر آکئیں

سیکورٹی فورسزکےجانب سے جاری آپریشنز میں اب تک 25 خوارج جہنم واصل ہو چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وادی تیرہ میں فتنہ الخوارج کےخلاف حالیہ آپریشن کی ویڈیو اور تصاویر منظر عام پر آکئیں

وادی تیرہ میں پاک فوج کی جانب سے فتنہ الخوارج کےخلاف حالیہ آپریشن کی ویڈیو اور تصاویر منظر عام پر آگئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کا وادی تیرہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف 20 اگست سے آپریشنز جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسزکےجاری آپریشنزمیں اب تک 25 خوارج ہلاک ہو چکے، آپریشنز کے دوران 11 دہشت گرد زخمی ہوئے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے، شدید خوف و ہراس میں خوارج اپنی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

سیکورٹی ذرائع آپرشنز کے نتیجے میں خوارج بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، پاک فوج فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ

حکومت نے سپریم کورٹ ( ججزتعداد ) ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافے کے باعث چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومت نے عدلیہ سے متعلق اہم قانون سازی کا فیصلہ کرتے ہوئے 1997 ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ ( ججزتعداد ) ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا ہے۔

حکومتی رکن بیرسٹر دانیال چوہدری کے مجوزہ بل کے مندرجات بھی سامنے آ گئے ہیں جن کے مطابق ججز کی تعداد میں اضافے سے کیسز کی بر وقت سماعت اور فیصلوں کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ ججز کی تعداد بڑھانے سے کسی جج پر غیر ضروری دباؤ میں کمی ہو گی۔

واضح رہے کہ اس وقت عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس اور 2 ایڈہاک ججز سمیت اس وقت ججز کی کل تعداد 19 ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ

وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم کو بھیج دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس 2 یا 3ستمبر کو بلانے کی تجویزدی گئی ہے،وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم کو بھیج دی۔

مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی،سینیٹ اور قومی اسمبلی سے پاس نہ ہونے والے بلزکو منظوری کےلئے مشترکہ اجلاس پیش ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll