جی این این سوشل

پاکستان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ

وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم کو بھیج دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس 2 یا 3ستمبر کو بلانے کی تجویزدی گئی ہے،وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم کو بھیج دی۔

مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی،سینیٹ اور قومی اسمبلی سے پاس نہ ہونے والے بلزکو منظوری کےلئے مشترکہ اجلاس پیش ہوں گے۔

دنیا

بنگلہ دیش کے تین سابق چیف جسٹس سمیت 7 ججز کے خلاف مقدمہ درج

جج صاحبان نے توہین عدالت ایکٹ 1926 کے تحت حاصل اختیارات کا غلط استعمال کیا، موقف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیش کے تین سابق چیف جسٹس  سمیت 7 ججز کے خلاف مقدمہ درج

بنگلہ دیش میں توہین عدالت ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین سابق چیف جسٹس صاحبان سمیت اپیلٹ ڈویژن کے سات سابق جج صاحبان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقدمہ سپریم کورٹ کے وکیل ایڈووکیٹ یونس علی اکنڈ نے بدھ کو ہائی کورٹ کی متعلقہ برانچ میں دائر کیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ جج صاحبان نے توہین عدالت ایکٹ 1926 کے تحت حاصل اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

نامزد حج صاحبان میں سابق چیف جسٹس سید محمود حسین، حسن فوز صدیق اور عبید الحسن اوراپیلٹ ڈویژن کے دیگر سابق ججز سید ایمان علی، مرزا حسین حیدر، ابوبکر صدیق اور محمد نورزمان شامل ہیں۔

درج مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان سب نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور اپنے قانونی دائرہ کار سے ہٹ کر اور غیر آئینی طور پر توہین عدالت کے نام پر سماعت کے بغیر سزا دے کر توہین عدالت ایکٹ 1926 کی خلاف ورزی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کے اسرائیل پر حملے کے امکان کی پیشگوئی کرنا مشکل ہے، وائٹ ہاؤس

ایران کے لئے ہمارا پیغام ہے کہ اسرائیل پر حملہ نہ کرے، دوسری صورت میں امریکا اسرائیل کے دفاع کاپابند ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے اسرائیل پر حملے کے امکان کی پیشگوئی کرنا مشکل ہے، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس میں ترجمان قومی سلامتی کونسل جان کربی نے کہا کہ ایران کے اسرائیل پر حملے کے امکان کے حوالے سے کوئی پیش گوئی کرنا مشکل ہے تاہم وائٹ ہائوس ایران کے موقف کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جان کربی نے کہا کہ ایران کے لئے ہمارا پیغام ہے کہ اسرائیل پر حملہ نہ کرے، دوسری صورت میں امریکا اسرائیل کے دفاع کاپابند ہو گا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کاکہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ ابھی تک اچھی پوزیشن میں ہیں اور اگر انھوں نے ارادہ کر لیا تو وہ حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں، اسی وجہ سے ہم نے خطے میں اپنی افواج میں اضافہ کر دیا ہے۔

کربی نے مزید کہا کہ ایران کے لیے ہمارا پیغام یکساں تھا اور یکساں رہے گا ، پہلا یہ کہ ایسا نہ کرے کیونکہ اس معاملے کو بڑھانے کی کوئی وجہ موجود نہیں ، ایک جامع علاقائی جنگ شروع کرنے کی کوئی وجہ نہیں پائی جاتی، دوسرا یہ کہ اگر جنگ تک نوبت پہنچی تو ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں حماس کے سربراہ کی شہادت کے بعد ایران نے اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلان کر رکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی ایف ایف میں بڑی تبدیلی، 22 افراد پر تاحیات پابندی

ان افراد پر پی ایف ایف ہاوس پر قبضہ اور متوازی تنظیم بنانے کا الزام تھا، پابندی کا فیصلہ پی ایف ایف ڈسپلنری کمیٹی نے کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایف ایف میں بڑی تبدیلی، 22 افراد پر تاحیات پابندی

لاہور :پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) میں ایک بڑی تبدیلی کے تحت سابق صدر سمیت 22 افراد کو فٹبال سے تاحیات پابندی عائد کر دی گئی۔ 

ان افراد پر پی ایف ایف ہاوس پر قبضہ اور متوازی تنظیم بنانے کا الزام تھا، پابندی کا فیصلہ پی ایف ایف ڈسپلنری کمیٹی نے کیا۔

پابندی کا شکار افراد میں پی ایف ایف کے سابق صدر سید اشفاق حسین شاہ کے علاوہ ظاہر شاہ، عامر ڈوگر، سردار نوید حیدر، شرافت حسین بخاری، نوید اکرم، رحیم بلوچ، دوست محمد خان، محمد نعمان، رانا اشرف، سعید رسول، عزیز اللہ، فقیر محمد، فرزانہ روف، محمد سلیم، تصور عزیز اور صدیق شیخ شامل ہیں۔

پی ایف ایف کی ڈسپلنری کمیٹی کا کہنا ہے کہ ان افراد نے پی ایف ایف کے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک متوازی تنظیم تشکیل دی جو کہ فٹبال کی یکجہتی اور گورننس کے لیے نقصان دہ تھا۔

ان افراد پر پی ایف ایف ہاؤس پر قبضہ کرنے، فٹبال کی انتظامیہ میں مداخلت اور فٹبال کے مفادات کے خلاف کام کرنے کے الزامات عائد تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll