بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور بہت جلد اکشے کمار کی نئی پڑوسی بننے والی ہیں، اداکارہ ممبئی کے علاقے جوہو میں ہریتھک روشن کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہو رہی ہیں


ممبئی: بالی ووڈ کی نئی بلاک بسٹر فلم ‘استری 2′ کی ہیروئن شردھا کپور بہت جلد سُپر اسٹار ہریتھک روشن کی رہائش گاہ میں منتقل ہونے والی ہیں۔
شردھا کپور نے اپنی حالیہ فلم ‘استری 2′ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کی وجہ سے باکس آفس اور شوبز کی دُنیا میں دھوم مچائی ہوئی ہے، ہر طرف صرف شردھا کپور کی گونج اور چرچے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور بہت جلد اکشے کمار کی نئی پڑوسی بننے والی ہیں، اداکارہ ممبئی کے علاقے جوہو میں ہریتھک روشن کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہو رہی ہیں۔
اس فلم کی غیرمعمولی کامیابی نے جہاں شردھا کپور کو پیشہ ورانہ زندگی میں ترقی دی ہے تو وہیں اب اداکارہ نے اپنی نجی زندگی میں بھی کچھ تبدیلیاں کرکے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی عمارت کے ایک پُرتعیش ڈوپلیکس اپارٹمنٹ میں اکشے کمار بھی اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ اور اپنے بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل





