وزیر علیٰ مریم نوازشریف نے طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے ہر سکول کو بہترین بنانا چاہتی ہوں اور بنا کر دم لوں گی


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ”بیک ٹو سکول“ کمپین لانچ کردی، گورنمنٹ کنیئرڈ گرلز ہائی سکول ایمپرس روڈ میں کمسن بچی کی انرولمنٹ رجسٹریشن کمپین کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔
انہوں نے سمارٹ کلاس روم پراجیکٹ کا افتتاح بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے طالبات سے پودے لگواکر شجرکاری کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے گورنمنٹ کنیئر ڈگرلز ہائی سکول کمسن بچی کو گود میں اٹھا کر پیار کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ننھی طالبات کو سکول بیگ کا گفٹ بھی پیش کیا اور ننھی بچی کو خود سکول بیگ پہنایا۔ سکول بیگ کے ساتھ یونیسف کی طرف سے ایرلی چائلڈ ہولڈ کٹ پیش کی گئیں۔ یونیسف محکمہ سکول ایجوکیشن کے اشتراک سے ایک ہزار سکول بیگ دیئے جارہے ہیں۔ گورنمنٹ کنیئرڈ گرلز ہائی سکول ایمپرس روڈ میں آمد پر وزیر اعلی مریم نوازشریف کو دیکھ کر طالبات کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ بچیوں سے ملنے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف خود کلاس روم میں پہنچ گئیں اور ہر کلاس روم میں جاکر طالبات سے بات چیت کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔
انہوں نے فزکس لیب کا بھی دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف بچیوں کے ساتھ فزکس لیب میں بیٹھ گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بچیوں کی خواہش پر ان کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کے بعد آنے پر دیکھا تو ہمارا سکول تو بہت اچھا ہوگیا ہے،سکول میں آنے پر خوشگوار حیرت ہوئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بچیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خوب پڑھیں لکھیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ انہوں نے طالبات سے پسندید ہ مضمون کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
وزیر علیٰ مریم نوازشریف نے طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے ہر سکول کو بہترین بنانا چاہتی ہوں اور بنا کر دم لوں گی۔ پنجاب کے ہر سرکاری سکول کو پرائیویٹ سے بھی بہترین بنانا چاہتے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سمارٹ کلاس روم کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سمارٹ کلاس روم کے ڈیجیٹل بورڈ پر بچیوں کے لئے آئی لو یو آل کا میسج لکھا اور کامیابی کی دعا کی۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو”بیک ٹو سکول“ اور سٹوڈنٹس رجسٹریشن کمپین کے بارے میں بریفنگ دی اور سمارٹ کلاس روم پراجیکٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتا یا گیاکہ ہواوے کی معاونت سے تیار کردہ سمارٹ کلاس روم میں نصب کیمروں سے لیکچر ریکارڈنگ بھی ہوسکے گی۔طالبات ریکارڈ شدہ لیکچر سے بھی ہیلپ لے سکیں گی۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے سکول ایجوکیشن نوشین عدنان، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو، پروگرام ڈائریکٹرپی ایم آئی یو فاروق رشید،ایڈیشنل سیکرٹری شکیل احمد بھٹی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

یومِ آزادی پر تحفہ: پاکستانی نوجوانوں کی قازقستان میں تاریخی فتح
- 2 hours ago
ایمل ولی خان نے وزیراعظم کو شرکت کی دعوت دے دی
- 2 hours ago

وزیراعظم کا "نشانِ پاکستان" لینے سے انکار
- 4 hours ago

لاہور: معرکۂ حق کی فتح پر خصوصی تقریب، مریم نواز کا افواج پاکستان کو خراجِ تحسین
- 2 hours ago

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب
- an hour ago

فل کورٹ اجلاس کی مخالفت: سپریم کورٹ منٹس میں عدالتی اختلافات سامنے آ گئے
- 2 hours ago

وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان
- 4 hours ago

بھارت کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار
- an hour ago

جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘ کا مقامی سنیما میں رنگا رنگ پریمیئر شو
- 5 hours ago

اگر ٹرمپ-پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو تجارتی ٹیرف 50 فیصد سے بڑھ سکتا ہے ، امریکا
- 2 hours ago

آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری، جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری
- 2 hours ago

انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، اتحاد، کامیابی اور یکجہتی کا پیغام
- 40 minutes ago