جی این این سوشل

پاکستان

خیبرپختونخوا کے حالات پر کل جماعتی کانفرنس اے پی سی بلانا ہوگی، گورنر کے پی کے

فیصل کنڈی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا ایک مقصد لوٹ مار کس طرح کرنی ہے، ان کے اپنے وزرا کرپشن کی داستانیں بیان کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبرپختونخوا کے حالات پر کل جماعتی کانفرنس اے پی سی بلانا ہوگی، گورنر کے پی کے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 لاہور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقبال اکادمی پاکستان لاہور کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے کہا کہ ہم پڑوسی نہیں بدل سکتے مگر حالات ٹھیک کرسکتے ہیں، وفاق حکومت کو خیبرپختونخوا کے حالات پر کل جماعتی کانفرنس اے پی سی بلانا ہوگی، 9 مئی ملک دشمنی کا واقعہ ہے جس پر کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے، مگر یہ ایک سال جیل کاٹنے کے بعد مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت اچھے حالات نہیں، صوبہ میں دہشت گردی اور انتہا پسندی سے گزر رہا ہے، فوج اور پولیس پر حملے ہورہے ہیں، گورنمنٹ کی رٹ خیبرپختونخوا میں ختم ہوگئی ہے، 2013 میں پرامن صوبہ پی ٹی آئی کے حوالے کیا، ان لوگوں نے اے پی سی کے بچوں کے قاتلوں کو واپس بسایا۔

واضح رہے کہ فیصل کنڈی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا ایک مقصد لوٹ مار کس طرح کرنی ہے، ان کے اپنے وزرا کرپشن کی داستانیں بیان کر رہے ہیں، وزیراعلی صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے ڈر رہے ہیں۔

تجارت

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

 گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 2,879.10 روپے ہو جائے گی، جو اگست میں 2,796.56 روپے تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہفتے کے روز ستمبر 2024 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

اس نئے اقدام نے پہلے ہی آسمان چھوتی مہنگائی کا شکار عوام پر مزید مالی بوجھ ڈال دیا ہے ۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6.99 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے معیاری گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 82.54 روپے کا اضافہ ہوا۔


 گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 2,879.10 روپے ہو جائے گی، جو اگست میں 2,796.56 روپے تھی۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024 سے ہو گا۔



پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پاک فوج کے اغوا ہونے والے افسر اور رشتہ دار بحفاظت رہا

لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے تین رشتہ داروں کو قبائلی عمائدین کی کوششوں سے رہا کرا لیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کے اغوا ہونے والے افسر اور رشتہ دار بحفاظت رہا

ڈیرہ اسماعیل خان: پاک فوج کے ایک سینئر افسر اور ان کے تین رشتہ داروں کو مشتبہ دہشت گردوں نے اغوا کرنے کے چند دن بعد بحفاظت رہا کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے تین رشتہ داروں کو قبائلی عمائدین کی کوششوں سے رہا کرا لیا گیا ہے اور وہ اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے بھائیوں کو 28 اگست کو ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے والد کی وفات پر تعزیت کے لیے آنے والے لوگوں سے ملاقات کے دوران اغوا کر لیا گیا تھا۔

اغوا کے چند دن بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اغوا کیے گئے افراد کی ویڈیوز جاری کی تھیں جن میں انہوں نے حکومت سے اپنی رہائی کے لیے طالبان کے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مریم اورنگزیب نے بجلی بلوں میں ریلیف کی تفصیلات جاری کردیں

مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعلی مریم نوازشریف نے عوام کا ساتھ دے کر ثابت کیا کہ دل میں احساس ہو تو عمل میں اس کی جھلک ضرور نظر آتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم اورنگزیب نے بجلی بلوں میں ریلیف کی تفصیلات جاری کردیں

لاہور:-سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پنجاب میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کی تفصیلات جاری کردیں -

201 سے 500 یونٹ تک بجلی صارفین کو بلوں میں 14 روپے فی یونٹ کمی کا ریلیف پہنچنا شروع ہوگیاہے -جاری کردہ تفصیلات کے مطابق لاہور،ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور اسلام آباد کی پانچ بجلی کمپنیوں کے 35 لاکھ 16 ہزار 877 صارفین کو ریلیف دیاگیا-لاہور الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 8 لاکھ 40 ہزار صارفین کو ریلیف دیا گیا-

ملتان الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 6 لاکھ 53 ہزار 883 صارفین کو ریلیف ملا -فیصل آباد الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 5 لاکھ 6 ہزار 139 صارفین کو ریلیف ملا-گوجرانوالہ الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 7 لاکھ 31 ہزار 305 صارفین کو ریلیف ملا -اسلام آباد الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 7 لاکھ 85 ہزار 550 صارفین کو ریلیف ملا -بجلی بلوں میں خصوصی ریلیف کی رقم بھی شائع کر دی گئی ہے -سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کا ریلیف دیا - وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینے کا ناممکن کام ممکن کردکھایا ہے -

انہو ں نے کہاکہ وزیراعلی مریم نوازشریف نے عوام کا ساتھ دے کر ثابت کیا کہ دل میں احساس ہو تو عمل میں اس کی جھلک ضرور نظر آتی ہے -عوام کو مزید ریلیف دیں گے، ہر ناممکن کو ممکن کر دکھانا، ہمیشہ وعدہ نبھانا ہی نوازشریف کی روایت ہے -نواز شریف کے دور کی سستی روٹی، بجلی کو عمران خان نے مہنگا کیا، ہم پھر اسے واپس سستا کر رہے ہیں -مہنگائی پر قوم کا مجرم عمران خان ہے جو مہنگائی واپس لایا -مریم اورنگزیب نے کہاکہ نواز شریف نے آئی ایم کو خدا حافظ کہا، آئی ایم ایف کی پاکستان کو دوبارہ ضرورت عمران خان کی معاشی تباہی کی وجہ سے پڑی-وزیراعلی مریم نوازشریف عوام کو ریلیف دینے کی خدمت کی ایک نئی تاریخ بنا رہی ہیں -

عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا، بہترین خدمت کا نظام لانا اور صوبے کو دنیا میں ترقی کی مثال بنانا، مریم نوازشریف کا مشن ہے- سینئر منسٹر نے بتایا کہ پانچوں کمپنیوں کی جانب سے ریلیف والے بلوں کی پرنٹنگ اور ترسیل کا عمل تیزی سے جاری ہے -اِن شاء اللہ شمسی توانائی کے ذریعے عوام کو مستقل ریلیف دینے کا اگلا مرحلہ جلد شروع کریں گے -صفر سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کریں گے -201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بلاسود سولر سسٹم آسان اقساط پر ملے گا -

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے وزیراعلی مریم نوازشریف کے ہمراہ 16 اگست کو پنجاب کے عوام کے لئے بجلی بلوں میں 14 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیاتھا- پنجاب کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے 46 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے-

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll