جی این این سوشل

علاقائی

ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل، مریم نواز نے منظوری دیدی

نئی ضلعی امن کمیٹیاں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی، وزیراعلیٰ پنجاب 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل، مریم نواز نے منظوری دیدی
ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل، مریم نواز نے منظوری دیدی

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔ 

محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر اندر نئی امن کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔

نئی امن کمیٹیوں میں تمام مسالک سے نمائندگی شامل کی جائے گی۔ اس سے قبل 2018 میں ضلعی امن کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کے بیشتر ارکان یا تو انتقال کر گئے تھے یا پھر غیر فعال ہو چکے تھے۔

مراسلے کے مطابق نئی ضلعی امن کمیٹیوں میں ممبران اسمبلی، میئر، چیئرمین میونسپل کمیٹی، ڈی پی او، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی عہدیداران اور تمام مسلک کے نمائندگان شامل ہوں گے۔ تمام ممبران کی متعلقہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی سے کلیئرنس لینا ضروری ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ امن و امان کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ نئی ضلعی امن کمیٹیاں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

دنیا

کملا ہیرس کوصدارتی انتخابات میں مزید حمایت ملنے کا امکان

سروے کے مطابق امریکا میں مسلم ووٹرز کی تعداد 25 لاکھ کے قریب ہے اورپانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں امریکن مسلم ووٹرز کا ووٹ کلیدی حیثیت اختیار کرسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کملا ہیرس کوصدارتی انتخابات میں  مزید حمایت ملنے کا امکان

امریکی صدر جوبائیڈن کے صدارتی دوڑ سے باہر ہونےکے بعد اورکملا ہیرس کےامریکا کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہونے کے بعد مسلم ووٹرز کی بڑی تعداد ڈیموکریٹ پارٹی کیساتھ جڑ گئی ہے۔


کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز نے ایک سروے کیا ہے جس کے مطابق 29فیصد امریکی مسلمان کملاہیرس کو ووٹ ڈالنے پر آمادہ ہیں تاہم گرین پارٹی کی امیدوار جل سٹین کو ووٹ ڈالنے پر آمادہ امریکی مسلمانوں کی تعدا28فیصد ہے۔


جب جو بائیڈن صدارتی امیدوار تھے تو انہیں صرف7فیصد امریکی   مسلم ووٹرز کی حمایت حاصل تھی جبکہ سٹین کو اس وقت36فیصد مسلم ووٹرز کی حمایت حاصل تھی، امریکن پیپلزپارٹی کے امیدوار کورنل ویسٹ کو25فیصد مسلم ووٹرز کی حمایت حاصل تھی۔


سروے کے مطابق امریکا میں مسلم ووٹرز کی تعداد 25 لاکھ کے قریب ہے اورپانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں امریکن مسلم ووٹرز کا ووٹ کلیدی حیثیت اختیار کرسکتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

 گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 2,879.10 روپے ہو جائے گی، جو اگست میں 2,796.56 روپے تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہفتے کے روز ستمبر 2024 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

اس نئے اقدام نے پہلے ہی آسمان چھوتی مہنگائی کا شکار عوام پر مزید مالی بوجھ ڈال دیا ہے ۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6.99 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے معیاری گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 82.54 روپے کا اضافہ ہوا۔


 گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 2,879.10 روپے ہو جائے گی، جو اگست میں 2,796.56 روپے تھی۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024 سے ہو گا۔



پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہنستا بستا پاکستان ایک ضدی شخص کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا، احسن اقبال

9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوں گے، وفاقی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہنستا بستا پاکستان ایک ضدی شخص کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا، احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہنستا بستا پاکستان ایک ضدی شخص کی انا کی بھینٹ چڑھ گیا۔ 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایسا کام کیا جس کی جرات دہشتگرد میں بھی نہیں اور ایسے لوگوں سے مذاکرات کرنا ممکن نہیں


انہوںنے کہا کہ اداروں اور قوم سے معافی مانگنے کے بعد پی ٹی آئی کے لیے کہیں جگہ بنے گی۔عمران خان نے ایک خوشحال پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا اور اب وہ دوسروں پر الزامات لگا رہے ہیں۔

احسن اقبال نے عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں فائیو سٹار ہوٹل جیسی زندگی گزار رہے ہیں اور پھر بھی چیخیں مار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان این آر او چاہتے ہیں اور اس کے لیے امریکی کانگریس کے پاؤں پکڑ رہے ہیں لیکن انہیں یہ کبھی نہیں ملے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اس وقت غیر اعلانیہ جنگ کا سامنا کر رہا ہے اور دشمن پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو توانائی کے بحران سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے جس کی ذمہ داری پاکستان تحریک انصاف پر عائد ہوتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں اور ملک میں سیاسی استحکام کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے اور مؤثر بلدیاتی نظام کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll